بدھ‬‮ ، 23 جولائی‬‮ 2025 

پاکستان میں مزارات پر حملے کون کررہاہے؟سابق وفاقی وزیر داخلہ رحمان ملک کے انکشافات،بڑادعویٰ کردیا

datetime 14  ‬‮نومبر‬‮  2016
ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

برلن/اسلام آباد (آئی این پی)سابق وفاقی وزیر داخلہ رحمان ملک نے انکشاف کیا ہے کہ بلوچستان کا علاقہ داعش اور طالبان کے لیے محفوظ پناہ گاہ کے طور پر استعمال ہورہا ہے اور افغانستان کے راستے دہشت گرد باآسانی بلوچستان آتے جاتے ہیں، عراق اور شام میں مزارات کو نشانہ بنانا داعش نے ہی شروع کیا تھا جبکہ پاکستان میں اس سے قبل مزارات پر جتنے بھی حملے ہوئے ان میں لشکر جھنگوی ملوث پائی گئی۔جرمن خبررساں ادارے ’’ڈی ڈبلیو‘‘ کے مطابق سابق وفاقی وزیر داخلہ رحمان ملک کا کہنا ہے کہ بلوچستان کا علاقہ داعش اور طالبان کے لیے محفوظ پناہ گاہ کے طور پر استعمال ہورہا ہے اور افغانستان کے راستے دہشت گرد باآسانی بلوچستان آتے جاتے ہیں۔ رحمان ملک کا کہنا ہے کہ بلوچستان میں ان دہشت گردوں کو مقامی طور پر مکمل مدد فراہم کی جاتی ہے۔ ان کا کہنا تھا کہ دہشتگردوں نے پہلے کوئٹہ کو ٹارگٹ کیا اور اب ایسے مقام پر واقع مزار کو نشانہ بنایا گیا ہے جہاں کئی میل تک کوئی سہولت ہی موجود نہیں ہے۔ سابق وزیر داخلہ کا مزید کہنا تھا کہ عراق اور شام میں مزارات کو نشانہ بنانا داعش نے ہی شروع کیا تھا جبکہ پاکستان میں اس سے قبل مزارات پر جتنے بھی حملے ہوئے ان میں لشکر جھنگوی ملوث پائی گئی۔واضح رہے کہ درگاہ شاہ نورانی میں ہونیوالے خودکش حملے میں 52افراد جاں بحق اور 100سے زائد زخمی ہوگئے تھے ۔وزیر داخلہ بلوچستان سرفراز بگٹی نے دھماکے میں براہ راست بھارتی خفیہ ایجنسی را اور افغان خفیہ ایجنسی این ڈی ایس کو ملوث قرار دیا تھا۔

موضوعات:

آج کی سب سے زیادہ پڑھی جانے والی خبریں
آج کی سب سے زیادہ پڑھی جانے والی خبریں


کالم



وہ دن دور نہیں


پہلا پیشہ گھڑیاں تھا‘ وہ ہول سیلر سے سستی گھڑیاں…

نیند کا ثواب

’’میرا خیال ہے آپ زیادہ بھوکے ہیں‘‘ اس نے مسکراتے…

حقیقتیں(دوسرا حصہ)

کامیابی آپ کو نہ ماننے والے لوگ آپ کی کامیابی…

کاش کوئی بتا دے

مارس چاکلیٹ بنانے والی دنیا کی سب سے بڑی کمپنی…

کان پکڑ لیں

ڈاکٹر عبدالقدیر سے میری آخری ملاقات فلائیٹ میں…

ساڑھے چار سیکنڈ

نیاز احمد کی عمر صرف 36 برس تھی‘ اردو کے استاد…

وائے می ناٹ(پارٹ ٹو)

دنیا میں اوسط عمر میں اضافہ ہو چکا ہے‘ ہمیں اب…

وائے می ناٹ

میرا پہلا تاثر حیرت تھی بلکہ رکیے میں صدمے میں…

حکمت کی واپسی

بیسویں صدی تک گھوڑے قوموں‘ معاشروں اور قبیلوں…

سٹوری آف لائف

یہ پیٹر کی کہانی ہے‘ مشرقی یورپ کے پیٹر کی کہانی۔…

ٹیسٹنگ گرائونڈ

چنگیز خان اس تکنیک کا موجد تھا‘ وہ اسے سلامی…