بدھ‬‮ ، 23 جولائی‬‮ 2025 

ترک صدر کی آمد سے قبل ہی تحریک انصاف نے اپنا کام کردکھایا،وفد کی ملاقات،ترک سفیر کا حیرت انگیز جواب

datetime 14  ‬‮نومبر‬‮  2016
ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

اسلام آباد (این این آئی)تحریک انصاف کے وائس چیئر مین شاہ محمود قریشی کی زیر صدارت تحریک انصاف کے وفد نے ترک سفیر سے ملاقات کی اور پارلیمنٹ کے مشترکہ اجلاس کے بائیکاٹ کی وجوہات کے حوالے سے آگاہ کیا۔میڈیا رپورٹ کے مطابق شاہ محمود قریشی کی قیادت میں ملنے والے پی ٹی آئی کے وفد نے ترک

سفیر سے ملاقات میں ترک صدر کے دورہ پاکستان کے حوالے سے بات چیت کی ٗ پی ٹی آئی کے وفد کی ترک صدر سے ملاقات کی بھی درخواست کی۔ اس موقع پر شاہ محمود قریشی نے ترک سفیر سے کہا کہ ترکی پاکستان کا قریبی ترین دوست ہے تاہم اصولی موقف کے باعث پارلیمنٹ کے مشترکہ اجلاس میں شرکت نہیں کرسکیں گے۔

ترک سفیر سے ملاقات کے بعد میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے شاہ محمود قریشی کا کہنا تھا کہ ملاقات کے دوران ترک سفیر کو اپنے نقطہ نظر سے آگاہ کیا جس پر انہوں نے کہا کہ اپنے فیصلے پر نظر ثانی کریں، ترک سفیر دونوں ملکوں کے تعلقات کی اہمیت کو سمجھتے ہیں اس لیے ان کے جذبات کے حوالے سے پارٹی قیادت کو آگاہ کروں گا۔واضح رہے کہ ترک صدر رجب طیب اردگان 16 نومبر کو 2 روزہ دورے پر پاکستان پہنچیں گے ۔

اپنے دورے کے دوران وہ پاکستان کے اعلیٰ حکام سے ملاقاتیں کرنے کے علاوہ پارلیمنٹ کے مشترکہ اجلاس سے بھی خطاب کریں گے۔

آج کی سب سے زیادہ پڑھی جانے والی خبریں
آج کی سب سے زیادہ پڑھی جانے والی خبریں


کالم



وہ دن دور نہیں


پہلا پیشہ گھڑیاں تھا‘ وہ ہول سیلر سے سستی گھڑیاں…

نیند کا ثواب

’’میرا خیال ہے آپ زیادہ بھوکے ہیں‘‘ اس نے مسکراتے…

حقیقتیں(دوسرا حصہ)

کامیابی آپ کو نہ ماننے والے لوگ آپ کی کامیابی…

کاش کوئی بتا دے

مارس چاکلیٹ بنانے والی دنیا کی سب سے بڑی کمپنی…

کان پکڑ لیں

ڈاکٹر عبدالقدیر سے میری آخری ملاقات فلائیٹ میں…

ساڑھے چار سیکنڈ

نیاز احمد کی عمر صرف 36 برس تھی‘ اردو کے استاد…

وائے می ناٹ(پارٹ ٹو)

دنیا میں اوسط عمر میں اضافہ ہو چکا ہے‘ ہمیں اب…

وائے می ناٹ

میرا پہلا تاثر حیرت تھی بلکہ رکیے میں صدمے میں…

حکمت کی واپسی

بیسویں صدی تک گھوڑے قوموں‘ معاشروں اور قبیلوں…

سٹوری آف لائف

یہ پیٹر کی کہانی ہے‘ مشرقی یورپ کے پیٹر کی کہانی۔…

ٹیسٹنگ گرائونڈ

چنگیز خان اس تکنیک کا موجد تھا‘ وہ اسے سلامی…