لاہور(نیوزڈیسک)مرادعلی شاہ۔خورشید شاہ، وہ ہوگیا جس کا کسی کے وہم و گمان میں بھی نہ تھا،تفصیلات کے مطابق سندھ کے وزیراعلیٰ مرادعلی شاہ اور پیپلزپارٹی کے سینئر رہنما خورشید شاہ سمیت منظور وسان کے ساتھ سینئر پارٹی رہنما جہانگیر بدر کی نماز جنازہ میں وہ ہوگیا جس کا وہم و گمان میں بھی نہ ہوگا،
تینوں اہم رہنماؤں کی جنازہ کے دوران کسی جیب کترے نے جیب کاٹ لی ، بتایاگیا ہے کہ وزیراعلیٰ سندھ مرادعلی شاہ اورمنظور وسائل کے موبائل فون چوری ہوگئے جبکہ خورشید شاہ کی جیب سے پندرہ ہزار روپے نقدی، شناختی کارڈ، اسمبلی کارڈ سمیت دیگر اہم دستاویزات بھی غائب ہوگئیں۔