لاہور ( این این آئی) پاکستان عوامی تحریک کے قائد ڈاکٹر طاہر القادری نے وطن واپسی کا فیصلہ کر لیا، چار دسمبر کو کراچی پہنچیں گے، استقبال کے لئے تیاریاں شروع کرنے کی ہدایات جاری کر دی گئیں ۔ ذرائع کے مطابق عوامی تحریک کے ذمے داران نے ڈاکٹر طاہر القادری کی وطن واپسی کی تصدیق کر دی ہے۔ ڈاکٹر طاہر القادری چار دسمبر کو لندن سے کراچی پہنچیں گے۔ کراچی میں دو روز قیام ہو گا اور پھر لاہور پہنچیں گے۔ جہاں طے دھواں دھار تحریک قصاص کو فیصلہ کن بنانے کی حکمت عملی تیار ہو گی۔ واضح رہے ڈاکٹر طاہر القادری 15 ستمبر کو لندن روانہ ہوئے تھے جہاں سے یورپی یونین کو سانحہ ماڈل ٹان میں انسانی حقوق کی خلاف ورزی کے ثبوت پہنچانے تھے۔ ذرائع کے مطابق قائد عوامی تحریک نے اپنے پارٹی ذمے داران کو آگاہ کر دیا ہے کہ اب تحریک قصاص اگلے مرحلے میں داخل ہو گی جس میں سانحہ ماڈل ٹان کے ذمے داران کو سزائیں ہر صورت دلائی جایءں گی۔