لاہور( این این آئی)محکمہ موسمیات کے مطابق آج بروز پیر کی شام سپر مون کا نظارہ کیا جا سکے گا،14 نومبر کے روز نظر آنے والا سپر مون 7 دہائیوں کا سب سے بڑا اور چمکدار چاند ہوگا۔محکمہ موسمیات کے مطابق آسمان صاف ہونے کی صورت میں پیر کی شام 6 بج کر 52 منٹ پر سپر مون دیکھا جاسکے گا، یہ چاند عام چاند کی نسبت سائز میں 14 فیصد بڑا اور 30 فیصد زیادہ روشن ہوگا۔موسمیات کے ماہرین نے اس بارے میں وضاحت کرتے ہوئے بتایا کہ زمین کے گرد موجود چاند کا مدار گول کے بجائے بیضوی ہے جس کی وجہ سے زمین اور چاند کے درمیان موجود فاصلے میں فرق آتا رہتا ہے۔ماہرین کے مطابق 1948 ء کے بعد پہلی بار پورا چاند زمین سے اس قدر کم فاصلے پر آئے گا۔ دوران گردش چاند سطح زمین سے 3 لاکھ 48 ہزار 4 سو کلومیٹر کی حد میں آجائے گا، یہ فاصلہ عام طورپر زمین اور چاند کے درمیان موجود فاصلے سے تقریباً 35 ہزار 4 سو کلومیٹر کم ہوگا۔یونیورسٹی آف وسکونسن کے ماہر فلکیات جم لیٹس کے مطابق سپر مون اس وقت دکھائی دیتا ہے جب پورے چاند کا وقت اور زمین کے گرد چاند کے 28 روزہ مدار میں سب سے کم فاصلہ ایک ساتھ آجائے، یوں ہر 14واں پورا چاند سپر مون ہوتا ہے۔ان کا کہنا تھا کہ اگلی بار 2034 میں ہی چاند اور زمین کے درمیان فاصلہ اس قدر کم ترین ہوگا اور تب ہی اتنا روشن سپر مون دیکھا جاسکے گا۔ماہر فلکیات جم لیٹس کا مزید بتانا تھا کہ اگر ہر ماہ کے پورے چاندوں کو ایک ساتھ جمع کیا جاسکے تو سپر مون اور عام 14ویں کے چاند میں نمایاں فرق دیکھا جاسکتا ہے لیکن ایک عام دیکھنے والے کو 14 نومبر کا چاند بھی معمول کے پورے چاند جیسا دکھائی دے گا۔
پاکستان میں لوگ ’’سپر مون‘‘ کس وقت دیکھ سکیں گے؟ تفصیلات منظر عام پر آ گئیں
آج کی سب سے زیادہ پڑھی جانے والی خبریں
آج کی سب سے زیادہ پڑھی جانے والی خبریں
-
آپریشن بنیان المرصوص (آخری حصہ)
-
وفاقی حکومت کا بے نظیر انکم سپورٹ پروگرام بارے اہم فیصلہ
-
موسم گرما کی تعطیلات کے حوالے سے وزیر تعلیم کا اہم بیان آگیا
-
لاپتہ ہوٹل مالک کو کھانے والا 15 فٹ لمبا مگرمچھ دریا سے نکال کر ہلاک کر دیا گیا
-
تیزہواؤں، گرج چمک کے ساتھ بارش کی پیشگوئی، الرٹ جاری
-
نواز شریف نے پیٹرول کی قیمتوں میں اضافے پر عوام کو ریلیف دینے کا مطالبہ کر دیا
-
سرکاری ملازمین کیلیے عید الاضحیٰ سے قبل بڑی خوشخبری
-
لاہور،رکشہ دلوانے کے بہانے ساتھ لے جاکر 2لڑکیوں کو اجتماعی زیادتی کا نشانہ بنادیا گیا
-
سی ڈی اے نے 98 غیر قانونی ہاؤسنگ منصوبوں کی فہرست جاری کر دی
-
سونا مزید سستا ہو گیا
-
نئے تعلیمی سیشن کا آغاز ! حکومت نے والدین کی بڑی مشکل آسان کردی
-
امریکی حکومت خلائی مخلوق سے متعلق خفیہ دستاویزات، تصاویر اور ویڈیوز منظرِ عام پر لے آئی
-
بیرون ملک ملازمت کے خواہشمند پاکستانی ہوشیار ہوجائیں!
-
حکومت نے پیٹرولیم مصنوعات پرعائد لیوی کی شرح بڑھا دی



















































