منگل‬‮ ، 22 جولائی‬‮ 2025 

 شراب کی فروخت ممنوع قرار ۔۔۔ فیصلے کو سپریم کورٹ میں چیلنج کر دیا گیا ۔۔ جانتے ہیں کس نے کیا ؟

datetime 14  ‬‮نومبر‬‮  2016
ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

اسلام آباد(این این آئی)سندھ ہائی کورٹ کی جانب سے صوبے بھر میں شراب کی منظور شدہ دکانیں بند کرنے کے فیصلے کے خلاف سپریم کورٹ میں اپیل دائر کی گئی ہے جس میں استدعا کی گئی ہے کہ سماعت مکمل ہونے تک سندھ ہائی کورٹ کا فیصلہ معطل کیا جائے۔میڈیارپورٹ کے مطابق سندھ میں شراب کی دکانیں بند کرنے کے سندھ ہائی کورٹ کے فیصلے کے خلاف وائن شاپس ایسوسی ایشن کی جانب سے سپریم کورٹ میں اپیل دائر کی گئی درخواست میں موقف اختیار کیا گیا کہ سندھ ہائی کورٹ نے 27 اکتوبر کو شراب فروشی پر پابندی کا حکم دیا، شراب فروشی کیلئے خصوصی اجازت نامے جاری کیے جاتے ہیں جس کے تحت شراب صرف اجازت نامہ رکھنے والوں کو ہی فروخت کی جاتی ہے لہذا ہائی کورٹ کے فیصلے کے خلاف اپیل سماعت کے لئے منظور کی جائے۔درخواست میں استدعا کی گئی کہ سپریم کورٹ درخواست کی سماعت مکمل ہونے تک سندھ ہائی کورٹ کے فیصلے کے خلاف حکم امتناع جاری کرے اور شراب خانے کھولنے کی بھی اجازت دی جائے۔واضح رہے کہ گزشتہ ماہ سندھ ہائی کورٹ نے صوبے بھر میں شراب کی فروخت کے تمام لائسنس منسوخ کرتے ہوئے شراب خانے فوری بند کرنے کاحکم دیا تھا۔

موضوعات:

آج کی سب سے زیادہ پڑھی جانے والی خبریں
آج کی سب سے زیادہ پڑھی جانے والی خبریں


کالم



وہ دن دور نہیں


پہلا پیشہ گھڑیاں تھا‘ وہ ہول سیلر سے سستی گھڑیاں…

نیند کا ثواب

’’میرا خیال ہے آپ زیادہ بھوکے ہیں‘‘ اس نے مسکراتے…

حقیقتیں(دوسرا حصہ)

کامیابی آپ کو نہ ماننے والے لوگ آپ کی کامیابی…

کاش کوئی بتا دے

مارس چاکلیٹ بنانے والی دنیا کی سب سے بڑی کمپنی…

کان پکڑ لیں

ڈاکٹر عبدالقدیر سے میری آخری ملاقات فلائیٹ میں…

ساڑھے چار سیکنڈ

نیاز احمد کی عمر صرف 36 برس تھی‘ اردو کے استاد…

وائے می ناٹ(پارٹ ٹو)

دنیا میں اوسط عمر میں اضافہ ہو چکا ہے‘ ہمیں اب…

وائے می ناٹ

میرا پہلا تاثر حیرت تھی بلکہ رکیے میں صدمے میں…

حکمت کی واپسی

بیسویں صدی تک گھوڑے قوموں‘ معاشروں اور قبیلوں…

سٹوری آف لائف

یہ پیٹر کی کہانی ہے‘ مشرقی یورپ کے پیٹر کی کہانی۔…

ٹیسٹنگ گرائونڈ

چنگیز خان اس تکنیک کا موجد تھا‘ وہ اسے سلامی…