بدھ‬‮ ، 16 جولائی‬‮ 2025 

حکومت کا ہیلی کاپٹر زخمیوں کی مدد کیلئے کیوں نہ جا سکتا؟ مراد علی شاہ حقیقت منظر عام پر لے آئے

datetime 14  ‬‮نومبر‬‮  2016
ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

کراچی(مانیٹرنگ ڈیسک) وزیراعلیٰ سندھ قائم علی شاہ کا کہنا ہے کہ سندھ حکومت کا واحد ہیلی کاپٹر درگاہ شاہ نورانی میں ریسکیو کارروائی کے لیے نہیں بھیجا جاسکتا تھا کیونکہ یہ ہیلی کاپٹر اندھیرے میں پرواز نہیں کرسکتا۔سول ہسپتال کراچی کے بینظیر بھٹو ٹراما سینٹر میں زخمیوں کی عیادت کے بعد صحافیوں سے بات چیت کرتے ہوئے مراد علی شاہ کا کہنا تھا کہ سندھ حکومت کے پاس موجود واحد ہیلی کاپٹر پرانی ٹیکنالوجی کا ہے جسے صرف دن کی روشنی میں استعمال کیا جاسکتا ہے، تاہم دھماکے میں زخمی ہونے والے افراد کو ہسپتال منتقل کرنے کے لیے ہم نے ایمبولینسیں روانہ کی تھیں۔انہوں نے مزید بتایا کہ ڈاکٹروں کی جانب سے زخمی افراد کی جان بچانے کی تمام کوششیں کی گئیں لیکن دیر سے ہسپتال پہنچنے کے باعث چند زخمیوں کی حالت اتنی نازک تھی کہ وہ جانبر نہ ہوسکے۔وزیراعلیٰ سندھ کے علاوہ چیف آف آرمی اسٹاف جنرل راحیل شریف، وزیراعلیٰ بلوچستان ثناء اللہ زہری، کراچی کورپس کمانڈر لیفٹیننٹ جنرل نوید مختار، پاکستان مسلم لیگ (ن) کے رہنماؤں مفتاح اسماعیل، ڈاکٹر مصدق ملک، سندھ اسمبلی کے اپوزیشن لیڈر خواجہ اظہار الحق ودیگر نے بھی درگاہ شاہ نورانی کے زخمیوں کی عیادت کے لیے سول ہسپتال کراچی کا دورہ کیا۔اس موقع پر وزیراعلیٰ سندھ کا کہنا تھا کہ انہوں نے انتظامیہ کو ہنگامی صورتحال سے نمٹنے کے لیے ہیلی کاپٹرخریدنے کے احکامات دیئے تھے تاہم سپریم کورٹ کی جانب سے خریداری کے حکم کو روک دیا گیا۔

موضوعات:

آج کی سب سے زیادہ پڑھی جانے والی خبریں


کالم



حقیقتیں(دوسرا حصہ)


کامیابی آپ کو نہ ماننے والے لوگ آپ کی کامیابی…

کاش کوئی بتا دے

مارس چاکلیٹ بنانے والی دنیا کی سب سے بڑی کمپنی…

کان پکڑ لیں

ڈاکٹر عبدالقدیر سے میری آخری ملاقات فلائیٹ میں…

ساڑھے چار سیکنڈ

نیاز احمد کی عمر صرف 36 برس تھی‘ اردو کے استاد…

وائے می ناٹ(پارٹ ٹو)

دنیا میں اوسط عمر میں اضافہ ہو چکا ہے‘ ہمیں اب…

وائے می ناٹ

میرا پہلا تاثر حیرت تھی بلکہ رکیے میں صدمے میں…

حکمت کی واپسی

بیسویں صدی تک گھوڑے قوموں‘ معاشروں اور قبیلوں…

سٹوری آف لائف

یہ پیٹر کی کہانی ہے‘ مشرقی یورپ کے پیٹر کی کہانی۔…

ٹیسٹنگ گرائونڈ

چنگیز خان اس تکنیک کا موجد تھا‘ وہ اسے سلامی…

کرپٹوکرنسی

وہ امیر آدمی تھا بلکہ بہت ہی امیر آدمی تھا‘ اللہ…

کنفیوژن

وراثت میں اسے پانچ لاکھ 18 ہزار چارسو طلائی سکے…