جمعہ‬‮ ، 24 جنوری‬‮ 2025 

بڑے صوبے کے بڑے نام شمولیت کو تیار،تحریک انصاف نے اہم اعلان کردیا

datetime 13  ‬‮نومبر‬‮  2016
ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

کراچی (این این آئی) پاکستان تحریک انصاف سندھ کے صدر و رکن قومی اسمبلی ڈاکٹر عارف علوی نے کہا ہے کہ اگلے ہفتے سندھ کا تنظیمی دورہ کروں گا ۔ اس دورے کے دوران چیئرمین عمران خان اور وائس چیئرمین شاہ محمود قریشی کی قیادت میں بڑے جلسوں کا اعلان بہت جلد کریں گے ۔اندرون سندھ میں بڑی تعداد میں سیاسی اور سماجی شخصیات تحریک انصاف میں شامل ہونے کے لئے تیار ہیں۔ پیپلز پارٹی کی کرپشن اور اقرباء پروری سے تنگ سندھ کے نوجوان تحریک انصاف کی طرف دیکھ رہے ہیں۔سندھ کا پڑھا لکھا، باشعور نوجوان تبدیلی کے اس سفر میں چیئرمین عمران خان کے ہاتھ مضبوط کرنا چاہتے ہیں۔

یہ باتیں انہوں نے گزشتہ روز پارٹی سیکریٹریٹ ’’انصاف ہاؤس‘‘ کراچی سندھ کونسل کے اجلاس سے خطاب کرتے ہوئے کہیں۔ اس موقع پر تحریک انصا ف سندھ کے جنرل سیکریٹری افتخار سومرو، خاوند بخش جہیجو ، غلام عباس چاچڑ ، راجہ خان جاکھرانی ، جانی خان اوڈھو، منصور احمد شیخ، عادل انصاری، دیوان سچل ، شاہین شیخ، جویریہ بتول قریشی، ہنس مسرور ، نصرف واحد، انیسا صدیقی، اعجاز علی ملاح، ارباب علی سمیجو، ارشاد ساند،اللہ داد نظامانی، مسرور علی سیال، قادری بھائی اور دیگر عہدیداروں نے بھی شرکت کی۔

اجلاس میں تمام اضلاع کی تنظیمی رپورٹ پیش کی گئی جس میں پچھلے ماہ کی سیاسی سرگرمیوں کی تفصیل اور آئندہ کے لائحہ عمل کے لئے تمام عہدیداروں سے مشاورت کے ساتھ اہم فیصلے کئے گئے۔ ڈاکٹر عارف علوی نے مزید کہا کہ ہمیں 2018کے انتخابات کے لئے تیاریاں اور امیدواروں کو ابھی سے ترتیب دیناہے۔ اجلاس میں تنظیم سازی کے لئے اہم کمیٹیوں کا بھی اعلان کیا گیا ۔ انہوں نے مزید کہا کہ تمام عہدیدار اپنے اپنے اضلاع میں تنظیمی سرگرمیوں کے ساتھ ساتھ عوامی رابطہ مہم بھی جلد شروع کریں ۔اندرون سندھ کے بڑے شہروں میں بڑے جلسوں کے اعلان ضلعی صدور کی مشاورت سے جلد کی جائے گی

موضوعات:

آج کی سب سے زیادہ پڑھی جانے والی خبریں


کالم



اسی طرح


بھارت میں من موہن سنگھ کو حادثاتی وزیراعظم کہا…

ریکوڈک میں ایک دن

بلوچی زبان میں ریک ریتلی مٹی کو کہتے ہیں اور ڈک…

خود کو کبھی سیلف میڈنہ کہیں

’’اس کی وجہ تکبر ہے‘ ہر کام یاب انسان اپنی کام…

20 جنوری کے بعد

کل صاحب کے ساتھ طویل عرصے بعد ملاقات ہوئی‘ صاحب…

افغانستان کے حالات

آپ اگر ہزار سال پیچھے چلے جائیں تو سنٹرل ایشیا…

پہلے درویش کا قصہ

پہلا درویش سیدھا ہوا اور بولا ’’میں دفتر میں…

آپ افغانوں کو خرید نہیں سکتے

پاکستان نے یوسف رضا گیلانی اور جنرل اشفاق پرویز…

صفحہ نمبر 328

باب وڈورڈ دنیا کا مشہور رپورٹر اور مصنف ہے‘ باب…

آہ غرناطہ

غرناطہ انتہائی مصروف سیاحتی شہر ہے‘صرف الحمراء…

غرناطہ میں کرسمس

ہماری 24دسمبر کی صبح سپین کے شہر مالگا کے لیے فلائیٹ…

پیرس کی کرسمس

دنیا کے 21 شہروں میں کرسمس کی تقریبات شان دار طریقے…