پیر‬‮ ، 04 ‬‮نومبر‬‮ 2024 

تحریک انصاف پارلیمنٹ کے اجلاس کے بائیکاٹ کے بعد ترک صدر کیساتھ کیا کرنیوالی ہے؟ اعلان نے حکومت کے ہوش اُڑادیئے

datetime 13  ‬‮نومبر‬‮  2016
ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

اسلام آباد (این این آئی) ترک صدر سے ملاقا ت کیلئے وقت لینے کیلئے تحریک انصاف کے ترک سفارتخانے سے رابطے،پی ٹی آئی ترک صدر کو پارلیمنٹ کے مشترکہ اجلاس میں شرکت نہ کرنے کی وجوہات سے آگاہ کریگی،پاکستان تحریک انصاف کے وائس چیئر مین شاہ محمود قریشی نے تصدیق کی ہے کہ پی ٹی آئی پارلیمنٹ کے مشترکہ اجلاس میں ترک صدر کے خطاب کا بائیکاٹ کریگی

۔شاہ محمود قریشی نے کہا کہ پارٹی نے فیصلہ کیا ہے کہ وہ ایک ایسے متنازع وزیر اعظم کی سربراہی میں ہونے والے مشترکہ اجلاس میں شرکت نہیں کریں گے جس پر کرپشن کے الزامات ہیں۔شاہ محمود قریشی نے کہا کہ پی ٹی آئی ترکی کو ایک مخلص دوست اور برادر اسلامی ملک سمجھتی ہے اور پارٹی ترک صدر کیلئے احترام کا جذبہ رکھتی ہے۔انہوں نے کہاکہ پاناما گیٹ کیس میں ان کی جماعت کا موقف واضح ہے جو کہ فی الحال سپریم کورٹ میں ہے۔شاہ محمود قریشی نے بتایا کہ وہ اسلام آباد میں ترک سفارتخانے سے رابطے کررہے تھے تاکہ ترک صدر سے ملاقات کیلئے وقت مل سکے۔شاہ محمود قریشی نے کہا کہ وہ پاکستان آنے والے ترک صدر سے عمران خان کی قیادت میں ملاقات کے خواہاں ہیں۔انہوں نے بتایا کہ پی ٹی آئی ترک صدر کو پارلیمنٹ کے مشترکہ اجلاس میں شرکت نہ کرنے کی وجوہات سے آگاہ کریگی

ٗدونوں ملکوں کے درمیان تعلقات میں بہتری کے پہلوؤں پر بھی تبادلہ خیال کیا جائیگا۔انہوں نے کہاکہ پی ٹی آئی پارلیمنٹ کے جوائنٹ سیشن کا بائیکاٹ ترک صدر اردگان کی وجہ سے نہیں بلکہ وزیر اعظم نواز شریف کی وجہ سے کررہی ہے اور جب تک سپریم کورٹ پاناما پیپر کیس میں فیصلہ نہیں سناتی پی ٹی آئی پارلیمنٹ کا بائیکاٹ جاری رکھے گی۔ایک سوال کے جواب میں شاہ محمود قریشی نے کہا کہ فی الحال پارٹی نے صرف قومی اسمبلی کے بائیکاٹ کا فیصلہ کیا جبکہ اس کے سینیٹرز ایوان بالا کے اجلاسوں میں شرکت کرتے رہیں گے۔انہوں نے کہا کہ ترک صدر کے خطاب کیلئے طلب کیے جانے والے پارلیمنٹ کے مشترکہ اجلاس میں پی ٹی آئی کے سینیٹرز بھی شرکت نہیں کریں گے۔

موضوعات:



کالم



آرٹ آف لیونگ


’’ہمارے دادا ہمیں سیب کے باغ میں لے جاتے تھے‘…

عمران خان ہماری جان

’’آپ ہمارے خان کے خلاف کیوں ہیں؟‘‘ وہ مسکرا…

عزت کو ترستا ہوا معاشرہ

اسلام آباد میں کرسٹیز کیفے کے نام سے ڈونٹس شاپ…

کنفیوژن

وراثت میں اسے پانچ لاکھ 18 ہزار چارسو طلائی سکے…

ملک کا واحد سیاست دان

میاں نواز شریف 2018ء کے الیکشن کے بعد خاموش ہو کر…

گیم آف تھرونز

گیم آف تھرونز دنیا میں سب سے زیادہ دیکھی جانے…

فیک نیوز انڈسٹری

یہ جون 2023ء کی بات ہے‘ جنرل قمر جاوید باجوہ فرانس…

دس پندرہ منٹ چاہییں

سلطان زید بن النہیان یو اے ای کے حکمران تھے‘…

عقل کا پردہ

روئیداد خان پاکستان کے ٹاپ بیوروکریٹ تھے‘ مردان…

وہ دس دن

وہ ایک تبدیل شدہ انسان تھا‘ میں اس سے پندرہ سال…

ڈنگ ٹپائو

بارش ہوئی اور بارش کے تیسرے دن امیر تیمور کے ذاتی…