اسلام آباد(مانیٹرنگ ڈیسک) وفاقی حکومت بھی خیبرپختونخوامیں تحریک انصاف کی حکومت کے نقش قدم پرچل پڑی۔وفاقی حکومت نے ملک بھرمیں 10کروڑنئے پودے لگانے کاایک منصوبہ بنایاہے اوراس منصوبے کوپاکستان سینٹرل ڈیویلپمنٹ کمیٹی کے اجلاس میں منظورکیاگیااورحتمی منظوری وزیراعظم نوازشریف نے دید ی ہے ۔اس منصوبے کے تحت ملک بھرمیں 10کروڑپودے لگائے جائیں گے
جن پرتقریباساڑھے تین کروڑلاگت آئے گی اوریہ منصوبہ پانچ سال کے لئے بنایاگیاہے کیونکہ آبادی میں اضافے کے بعد زیادہ درختوں کی ضرورت تھی لیکن جنگلات کی کٹائی کی گئی لیکن نئے پودے اس تناسب سے نہیں لگائے گئے ۔ماحولیاتی آلودگی کوکم کرنے کےلئے یہ منصوبہ بنایاگیاہے اوریہ منصوبہ 2021میں مکمل ہوگا۔واضح رہے کہ اس سے قبل خیبرپختونخواحکومت نے ماحولیاتی آلودگی کے لئے ایک کروڑپودے لگانے کامنصوبہ شروع کررکھاہے جوکہ پاکستان تحریک انصاف کے سربراہ عمران خان کی ہدایت پرخیبرپختونخوامیں جاری ہے ۔
Nawaz government to copy PTI KPK government… by thezed-lad