منگل‬‮ ، 05 ‬‮نومبر‬‮ 2024 

’’جنرل راحیل شریف کی توسیع اور نواز شریف کا متبادل وزیر اعظم‘‘ نئے انتخابات کا اعلان ؟ سینئر سیاستدان کا دھماکہ خیز دعویٰ

datetime 13  ‬‮نومبر‬‮  2016
ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

لاہو ر(این این آئی )سربراہ پاکستان عوامی مسلم لیگ شیخ رشید احمدنے کہا ہے کہ پانامہ لیکس کے معاملے میں اگرسپریم کو رٹ سے بھی انصاف نہ ملا تو ملک میں خانہ جنگی ہو جائے گی، سپریم کو رٹ سے ہی انصاف کی امید ہے ، 2016ء نو ازحکومت کے خاتمے کا سال ہے ،میرا سیاسی استخارہ یہ کہتا ہے کہ جنرل راحیل شریف توسیع نہیں لیں گے ، اگر صرف نوازشریف کی جگہ متبادل وزیر اعظم آ جائے اور سارا نظام یونہی چلتا رہے تو پھر عمران خان کو اورمجھے کوئی فائدہ نہیں ، کیونکہ ہم تو چاہتے ہیں کہ میاں نوازشریف کی حکومت جائے ۔ نجی ٹی وی کو انٹر ویو کے دوران شیخ رشید احمد نے کہا کہ پانامہ لیکس کے معاملے میں اگرسپریم کو رٹ سے بھی انصاف نہ ملا تو ملک میں خانہ جنگی ہو جائے گی او رجمہوریت ایک تماشا بن جائے گی ،لیکن ہم پھر بھی کسی صورت پانامہ سے پیچھے نہیں ہٹیں گے ، سپریم کورٹ کی خواہش ہے کہ ملک کو تشدد اور انتشار سے بچایا جائے اس لیے مجھے سپریم کو رٹ سے ہی انصاف کی امید ہے ، 2016ء نو ازحکومت کے خاتمے کا سال ہے ۔ (ن) لیگ میں وزیر اعظم کے استعفیٰ کی تجویز زیر غور ہے ،صرف نو از شریف ہی نہیں بلکہ ان کی جماعت کے دوسرے لو گوں کا بھی ٹرائل ہو نا چاہیے ۔ڈان لیکس پانامہ لیکس سے بھی بڑا ایشو ہے ، یہ حکومت کے گلے پڑ چکا ہے اگر اس کو حکومت نے منطقی انجام تک نہ پہنچایا تو صورتحال مزید پریشان کن ہو سکتی ہے ۔انہوں نے کہاکہ میرا سیاسی استخارہ یہ کہتا ہے کہ جنرل راحیل شریف توسیع نہیں لیں گے ،2نومبر سے پہلے اسلام آباد میں حالات جتنے خراب ہو گئے تھے فوج مداخلت کر سکتی تھی لیکن فوج نے مداخلت نہ کرکے صرف اچھا ہی نہیں بلکہ بہت اچھا کیا کیونکہ اس سے صورتحال مزید خراب ہو سکتی تھی ۔ شیخ رشید احمدنے کہا کہ اگر وزیر اعظم کے استعفیٰ کی طرف بات چلی گئی تو پھر نو ا زشریف نئے انتخابات کروانے کا اعلان بھی کر سکتے ہیں اگر صرف نوازشریف جائے اور ان کی جگہ کسی اور کو وزیراعظم نامزدکر دیا جائے اور سارا نظام یونہی چلتا رہے تو پھر پی ٹی آئی اور عوامی مسلم لیگ کو کوئی فائدہ نہیں کیونکہ ہم تو چاہتے ہیں کہ میاں نوازشریف کی حکومت جائے ۔ انہوں نے کہاکہ بلاول اگر باپ کی طرز کی سیاست چھوڑ کر اپنی سیاست کرتا تومزید اچھی بات تھی ۔‎

موضوعات:



کالم



دوبئی کاپاکستان کے نام پیغام


شیخ محمد بن راشد المختوم نے جب دوبئی ڈویلپ کرنا…

آرٹ آف لیونگ

’’ہمارے دادا ہمیں سیب کے باغ میں لے جاتے تھے‘…

عمران خان ہماری جان

’’آپ ہمارے خان کے خلاف کیوں ہیں؟‘‘ وہ مسکرا…

عزت کو ترستا ہوا معاشرہ

اسلام آباد میں کرسٹیز کیفے کے نام سے ڈونٹس شاپ…

کنفیوژن

وراثت میں اسے پانچ لاکھ 18 ہزار چارسو طلائی سکے…

ملک کا واحد سیاست دان

میاں نواز شریف 2018ء کے الیکشن کے بعد خاموش ہو کر…

گیم آف تھرونز

گیم آف تھرونز دنیا میں سب سے زیادہ دیکھی جانے…

فیک نیوز انڈسٹری

یہ جون 2023ء کی بات ہے‘ جنرل قمر جاوید باجوہ فرانس…

دس پندرہ منٹ چاہییں

سلطان زید بن النہیان یو اے ای کے حکمران تھے‘…

عقل کا پردہ

روئیداد خان پاکستان کے ٹاپ بیوروکریٹ تھے‘ مردان…

وہ دس دن

وہ ایک تبدیل شدہ انسان تھا‘ میں اس سے پندرہ سال…