کراچی (آن لائن) پاکستان ایئرلائنز کے طیارے نے دو مسافروں کی طبیعت خراب ہونے پر آذربائیجان میں ہنگامی لینڈنگ کر کے مسافروں کو ہسپتال منتقل کر دیا پی آئی اے ترجمان کے مطابق پاکستان ایئرلائنز کی مانچسٹر سے اسلام آباد آنے والی پی کے 702 پرواز نے اتوار کی صبح جہاز میں سوار دو مسافروں کی طبیعت انتہائی خراب ہونے کے باعث آذربائیجان کے شہر باکو میں ہنگامی لینڈنگ کی اور بیمار مسافروں کو باکو کے ہسپتال منتقل کر دیا ہے۔