اسلام آباد (مانیٹرنگ ڈیسک)حب کے قریب درگاہ شاہ نورانی میں خود کش دھماکے میں جاں بحق افراد کی تعداد 62 تک پہنچ گئی ہے، جب کہ حکام کی جانب سے ہلاکتوں میں اضافے کا خدشہ ظاہر کیا گیا ہے، خودکش دھماکے میں 100 سے زائد افراد زخمی ہوئے، جن میں زیادہ تعداد عورتوں اور بچوں کی ہے۔پولیس کے مطابق بلوچستان کے ضلع لسبیلہ میں واقع درگاہ شاہ نورانی میں خود کش دھماکے میں جاں بحق کی تعداد 62 تک پہنچ گئی ہے، جب کہ دھماکے میں 100 سے زائد افراد زخمی بھی ہوئے۔ درگاہ شاہ نورانی میں ہفتے کے روز شام کے اوقات میں دھمال کا آغاز ہوتا ہے، جس میں سیکڑوں افراد شرکت کرتے ہیں۔
عینی شاہدین کے مطابق دھماکے کے وقت درگاہ کا احاطہ لوگوں سے بھرا ہوا تھا، جہاں دور دور سے لوگ حاضری کیلئے آئے ہوئے تھے۔ دھماکا اس جگہ ہوا جہاں دھمال اور رقص جاری تھا۔ عقیدت مندوں کی بڑی تعداد یہاں سالہا سال حاضری کیلئے موجود رہتی ہے۔ ڈسٹرکٹ اسپتال ذرائع کے مطابق جاں بحق افراد میں زیادہ تعداد خواتین اور بچوں کی ہے۔
ریسکیو ذرائع کے مطابق زخمی اور ہلاک ہونے والوں میں زیادہ تعداد خواتین اور بچوں کی ہے۔ ایف سی اور قانون نافذ کرنے والے اداروں کی بھاری نفری جائے وقوعہ پر پہنچ گئی ہے۔یہاں یہ بات قابل ذکر ہے کہ شاہ نورانی کا مزار شہر سے سو کلومیٹر سے زائد فاصلے پر واقع ہے اور مزار جانے کا راستہ انتہائی دشوار اور خراب ہے، جب کہ قریب میں کوئی امدادی مرکز بھی موجود نہیں۔
’’پاکستان سوگ میں ڈوب گیا ‘‘ بہت بڑے پیمانے پر ہلاکتیں ۔۔۔ مفصل رپورٹ آگئی

آج کی سب سے زیادہ پڑھی جانے والی خبریں
آج کی سب سے زیادہ پڑھی جانے والی خبریں