اسلام آباد(مانیٹرنگ ڈیسک)سابق صدرآصف علی زردای کی صاحبزادی بختاور بھٹو زرداری نےوفاقی وزیرداخلہ چوہدری نثارکی بلاول بھٹوزرداری پرتنقید کاجواب دے دیا۔تفصیلات کے مطابق بختاوربھٹوزرداری نے وفاقی وزیرداخلہ چوہدری نثارعلی خان کوسرکے بالوں اوردماغ سے عاری شخص قراردیدیا۔سماجی رابطے کی ویب سائیٹ ٹوئیٹرپربختاوربھٹوزرداری نے اپنے ایک ٹوئیٹ میں لکھاکہ
وفاقی وزیرچوہدری نثارعلی خان نے بلاول بھٹوزرداری پرتنقید کرتے ہوئے بہت زورلگایاہے ۔انہوں نے کہاکہ بلاول بھٹوہی وہ شخص ہیں جن میں نوازحکومت کی بنیادیں ہلانے کی طاقت ہے ۔انہوں نے چوہدری نثارکوسرکے بالوں اوردماغ سے عاری شخص قراردیتے ہوئے کہاکہ مداح ان کے سرپربال اوراندردماغ دیکھناچاہتے ہیں کہ ا ن میں طالبان کےخلاف بات کرنے کی جرات بھی ہے ؟یادرہے کہ وفاقی وزیرداخلہ نے اپنی ایک پریس کانفرنس میں عمران خان کوچاچاکہنے پربلاول بھٹوایک غیرسنجیدہ بچہ قراردیاتھاجس کے ردعمل میں بختاوربھٹوزرداری نے جواب دیاہے ۔