اسلام آباد(مانیٹرنگ ڈیسک) بحریہ ٹائون کے چیرمین ملک ریاض حسین نے کہاہے کہ سب سے پہلے میڈیاایک چیزکوایشوبناتاہے اوربعد میں اس کی زدمیں دوسرے لوگوں کولے آتاہے ۔ایک نجی ٹی وی چینل کے پروگرام میں خصوصی گفتگوکرتے ہوئے ملک ریاض حسین نے کہاکہ میں کبھی پرویزمشرف سے نہیں ملااورنہ ہی سابق آرمی چیف جنرل اشفاق پرویزکیانی سے ملاہوں ۔انہوں نے کہاکہ سابق صدرآصف علی زرداری میرے دوست ہیں اورہمیشہ میرے دوست رہینگے ۔ملک ریاض حسین نے کہاکہ میری آصف علی زرداری سے کوئی کاروباری شراکت داری نہیں ہے البتہ ان کے دوپلاٹوں پرمیں تعمیراتی کام کررہاہوں لیکن آصف علی زرداری اس کے پیسے دے رہے ہیں ۔انہوں نے کہاکہ وزیراعظم نوازشریف اوروزیراعلی شہبازشریف میرے گزشتہ 14سال سے دوست ہیں اورمیں ان کوجلاوطنی کے وقت بھی لندن اورامریکہ میں ملنے جاتارہاہوں اورمجھے ان کی دوستی پرفخرہے ۔ملک ریاض نے سندھ میں الطاف حسین کے نام سے یونیورسٹی قائم کرنے کے سوال پرجواب دیتے ہوئے کہاکہ آپ میڈیاوالوں نے پہلے ولی
خان کوغداربنایا،پھرذوالفقارعلی بھٹوپرالزامات لگائے ،بے نظیربھٹوکوسکیورٹی رسک قراردیااوراب نوازشریف کوبھی سکیورٹی رسک قراردے رہے ہیں ۔انہوں نے کہاکہ الطاف حسین کے نام سے یونیورسٹی میں نے الطاف حسین کے لئے نہیں بنائی بلکہ اس میں پاکستان کے بچے پڑھیں گے ۔ملک ریاض حسین نے کہاکہ یونیورسٹی میں الطاف حسین کونہ داخلہ دوں گااورنہ الطاف حسین اس یونیورسٹی میں داخلہ لے گا۔انہوں نے کہاکہ جاپان کے ایک شہرٹوکیومیں 21سویونیورسٹیاں ہیں اورپورے پاکستان میں صرف 60کے قریب یونیورسٹیاں ہیں ۔ملک ریاض حسین نے کہاکہ اس ملک کو1979سے لیکراب تک دیکھاہے ۔انہوں نے کہاکہ اگرتمام سٹیک ہولڈرزاکھٹے ہوجائیں توپاکستان میں کوئی بیروزگارنہیں رہے ۔انہوں نے کہاکہ پاکستان کے ہرشہری کوصحت کی سہولت ملے گی ۔انہوں نے کہاکہ ٹی وی چینلوں پرتوکہاجاتاہے کہ فوج اورسیاست دان ایک صفحے پرہیں لیکن حقیقت یہ ہے کہ پاکستانی تاریخ میں کبھی فوج اورسول حکومت ایک صفحے پرنہیں رہے ۔انہوں نے کہاکہ جوملک کے جان دیتے ہیں اورہماراتحفظ کرتے ہیں ان کے دکھ سول حکومت نہیں سنتی جس کی وجہ سے اختلافات پیداہوتے ہیں ۔انہوں نے کہاکہ گونوازگوکے نعرے سے ملک کواقتصادی نقصان پہنچا۔انہوں نے کہاکہ ملک میں مارشل لااس وجہ سے لگے کہ سیاسی جماعتیں متحد نہیں تھیں اس وجہ سے مارشل لالگے ۔
ملک ریاض نے کہاکہ ملک میں کرپشن کے خاتمے کےلئے ایک ہزار،پانچ ہزارکے نوٹ ختم کردیں کیونکہ بڑے نوٹوں سے کرپشن کرنے میں آسانی ہوتی ہے جبکہ چھوٹےنوٹوں کی وجہ سے ر شوت لینے اوردینے میں مشکل ہوتی ہے ۔انہوں نے کہاکہ اب امریکہ کے حالات خراب ہیں اورامریکی دوسر ےملکوں کی طرف بھاگ رہے ہیں ۔حکومت کوچاہیے کہ وہ بھی امریکیوں کےلئے ایسااعلان کرے کہ وہ پاکستان میں سرمایہ لے کرآئیں ۔ملک ریاض نے کہاکہ پاکستان کی بیوروکریسی ہی پاکستان کی ترقی میں رکاوٹ ہے ۔سب کہتے ہیں کہ ہم سچ بولتے ہیں اورہم کرپٹ نہیں ہیں لیکن اگرایساہوتاتوپاکستان یورپ اوربرطانیہ سے بھی آگے ہوتا۔انہوں نے کہاکہ پاکستان میں ٹیکس ایمنٹسی سکیم جاری کی جائے تواربوں ڈالرکاسرمایہ پاکستان میں آسکتاہے ۔ ملک ریاض نے کہاکہ پاکستان میں رشوت ہے ۔انہوں نے کہاکہ میں نے کئی باررشوت دینے کااعتراف کیاہے ۔انہوں نے کہاکہ پاکستان میں رشوت لینااوردیناکوئی جرم نہیں ہے ۔اگرحکمران سسٹم ٹھیک کریں توپھرمجھ سے پوچھاجائے کہ میں رشوت کیوں دیتاہوں ۔انہوں نے کہاکہ پاکستان میں ایساکوئی فورم نہیں بنے گااورنہ ہی میں اس فورم میں جائو ںگا۔انہوں نے کہاکہ تمام بزنس مین رشوت دیتے ہیں وہ بھی مجھے کہتے ہیں ہم رشوت نہیں دیتے ۔ملک ریاض نے کہاکہ ایساکہنے والے لوگ جھوٹے ہیں ۔انہوں نے کہاکہ جب تک رشوت کسی بھی صوبے میں نہ دی جائے فائل رک جاتی ہے ۔