جمعرات‬‮ ، 23 جنوری‬‮ 2025 

پاکستان میں جمہوریت کیسے 8سال سے چل رہی ہے اورکون سپورٹ کررہاہے ،سینئررہنمانے حقیقت بتادی

datetime 12  ‬‮نومبر‬‮  2016
ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

اسلام آباد (مانیٹرنگ ڈیسک) وزیر دفاع خواجہ آصف نے کہا ہے کہ فوج 8سال سے جمہوریت کو سپورٹ کر رہی ہے، جمہوریت کے 8 سال گزرنے کا کریڈٹ فوج کو دیتا ہوں، حکومت کو وزیراعظم کے احتساب میں کوئی ہچکچاہٹ نہیں ، سب کا احتساب ہو وزیراعظم کا پہلے کریں ہمیں کوئی اعتراض نہیں۔ ایک نجی ٹی وی انٹرویو میں وزیردفاع نے کہا کہ نئے آرمی چیف کی تعیناتی کا ابھی کوئی فیصلہ نہیں ہوا، ابھی 3 ہفتے باقی ہیں، اس پر ابھی گفت و شنید بھی نہیں ہو رہی۔ انہوں نے کہا کہ عدالت کا احترام کرتا ہوں، ججز کے ریمارکس پر بات نہیں کروں گا،پارلیمنٹ سے احتساب کا قانون بن جاتا تو اچھا ہوتا۔ احتساب بل کا کام بہت پہلے ہو جانا چاہئے تھا۔قومی سلامتی کی خبر کا معاملہ تحقیقاتی کمیٹی کے پاس ہے۔ قومی سلامتی سے متعلق معاملے کو شہباز شریف ،چوہدری نثار اور اسحاق ڈار دیکھ رہے ہیں۔ نیوز گیٹ سکینڈل میرا موضوع نہیں اس پر بات نہیں کروں گا اور نہ ہی پرویز رشید کے استعفیٰ پر بات کروں گا۔ شریف فیملی اور جسٹس (ر) عامر رضا کے تعلقات کے بارے میں مجھے علم نہیں۔ اپوزیشن پانامہ معاملے کو طول دینے کی کوشش کرے گی کیونکہ اپوزیشن کے پاس پانامہ کرپشن کے ٹھوس ثبوت نہیں ہیں۔ انہوں نے کہا کہ 5 بار الیکشن جیتا اور پانچوں بار چیلنج کیا گیا۔ عدالت نے پانچوں بار میرے حق میں فیصلہ دیا۔

موضوعات:



کالم



اسی طرح


بھارت میں من موہن سنگھ کو حادثاتی وزیراعظم کہا…

ریکوڈک میں ایک دن

بلوچی زبان میں ریک ریتلی مٹی کو کہتے ہیں اور ڈک…

خود کو کبھی سیلف میڈنہ کہیں

’’اس کی وجہ تکبر ہے‘ ہر کام یاب انسان اپنی کام…

20 جنوری کے بعد

کل صاحب کے ساتھ طویل عرصے بعد ملاقات ہوئی‘ صاحب…

افغانستان کے حالات

آپ اگر ہزار سال پیچھے چلے جائیں تو سنٹرل ایشیا…

پہلے درویش کا قصہ

پہلا درویش سیدھا ہوا اور بولا ’’میں دفتر میں…

آپ افغانوں کو خرید نہیں سکتے

پاکستان نے یوسف رضا گیلانی اور جنرل اشفاق پرویز…

صفحہ نمبر 328

باب وڈورڈ دنیا کا مشہور رپورٹر اور مصنف ہے‘ باب…

آہ غرناطہ

غرناطہ انتہائی مصروف سیاحتی شہر ہے‘صرف الحمراء…

غرناطہ میں کرسمس

ہماری 24دسمبر کی صبح سپین کے شہر مالگا کے لیے فلائیٹ…

پیرس کی کرسمس

دنیا کے 21 شہروں میں کرسمس کی تقریبات شان دار طریقے…