اسلام آباد (مانیٹرنگ ڈیسک) چیئرمین جوائنٹ چیفس آف سٹاف کمیٹی جنرل راشد محمود 24 نومبر کو اسلام آباد میں اعلیٰ ترین سرکاری حکام سے الوداعی ملاقاتیں کریں گے۔ تین برس تک پاکستان کی تینوں مسلح افواج کی سربراہی کرنے والے جنرل راشد 28 نومبر کو اپنے عہدے سے سبکدوش ہو رہے ہیں۔ انہیں جب وزیراعظم نوازشریف نے اس عہدے پر تعینات کیا تھا تو وہ بّری فوج کے دوسرے سینئر ترین افسر تھے۔ ان سے سینئر افسر لیفٹیننٹ جنرل ہارون اسلم کو وزیراعظم نے فور سٹار جنرل کے طور پر ترقی نہیں دی تھی یوں وہ فوج سے ریٹائر ہو گئے تھے۔ جنرل راشد کے بعد پاکستانی فوج کے اس وقت کے سینئر ترین افسر لیفٹیننٹ جنرل راحیل شریف تھے جنہیں ترقی دے کر چیف آف آرمی سٹاف مقرر کیا گیا تھا جو پاکستانی فوج کا دوسرا بڑا عہدہ ہے۔ جنرل راشد اور جنرل راحیل کی ترقی اور نئے عہدوں پر تعیناتی ایک ہی روز یعنی 29 نومبر 2013ءکو عمل میں لائی گئی تھی۔ یوں دونوں افسروں کی تین سالہ مدت ملازمت 28 نومبر کو مکمل ہو جاتی ہے۔ وفاقی وزیر دفاع خواجہ آصف نے ٹی وی سے گفتگو میں کہا کہ یہ وزیراعظم کی صوابدید ہے کہ وہ کب اور کسے مسلح افواج کے اعلیٰ ترین عہدوں کے لئے منتخب کرتے ہیں۔ ‘پچھلی مرتبہ جنرل راحیل شریف کی آرمی چیف کے طور پر تعیناتی کا اعلان ان کے پیش رو کی ریٹائرمنٹ سے دو روز قبل ہوا تھا۔ تو ایسی کوئی پابندی نہیں ہے کہ نئی تعیناتی کب کی جائے۔’ خواجہ آصف کا یہ بھی کہنا تھا کہ بری فوج کے چار پانچ سینئر ترین افسر سنیارٹی کے لحاظ سے تقریباً برابر ہی ہوتے ہیں کیونکہ انہوں نے ایک ہی دن فوج میں کمشن حاصل کی ہوتی ہے۔ اس بیان کو بعض مبصرین ایک اشارے سے تعبیر کر رہے ہیں کہ نیا فوجی سربراہ ان چھ فوجی افسران میں سے ہی ہو گا جو 62 ویں پی ایم اے لانگ کورس میں اکٹھے شامل ہوئے تھے۔
ریٹائرمنٹ ،جنرل کی الوداعی ملاقاتوں کاشیڈول جاری کردیاگیا
آج کی سب سے زیادہ پڑھی جانے والی خبریں
آج کی سب سے زیادہ پڑھی جانے والی خبریں
-
11 جولائی کو عام تعطیل کا اعلان
-
پوڈ کاسٹر ریحان طارق کو مبینہ طور پر گرفتار کر لیا گیا
-
بینکوں میں بھاری رقوم رکھنے والوں کیلئے بری خبر
-
سعودی عرب جانے والے افراد کیلئے خوشخبری
-
وراثت
-
سولر پینلز کی قیمتوں میں بڑی کمی، بیٹریاں اور انورٹرز بھی سستے ہوگئے
-
تیل کی قیمت میں 26 سالوں میں سب سے بڑی کمی
-
پاکستان کی بڑھتی ہوئی آبادی پر قابو پانے کے لیے وفاقی حکومت کا بڑا فیصلہ
-
ملک بھر میں بارشوں کی پیشگوئی، نیا مون سون سسٹم آج سے فعال، کئی علاقوں میں الرٹ جاری
-
پاکستان بھر کی صرافہ مارکیٹوں میں سونے کی قیمتیں گرنے لگیں
-
تمھارے لیے کماتا ہوں، میری خواہش پوری کرو؛ بہو نے ناجائز مطالبے پر سسر کوہلاک کردیا
-
سولر پلیٹس کی قیمتوں میں کمی
-
سونے کی قیمتوں میں بڑی کمی؛ عالمی اور مقامی مارکیٹوں میں سستا ہوگیا
-
معروف فٹبالر نے اسلام قبول کر لیا



















































