منگل‬‮ ، 24 دسمبر‬‮ 2024 

آپ بے شک مجھے اس نام سے بلائیں مگر ۔۔۔۔ ایا ز صادق نے تحریک انصاف کو ناقابل یقین بیان دیدیا

datetime 12  ‬‮نومبر‬‮  2016
ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

لاہور (آن لائن) اسپیکر قومی اسمبلی ایاز صادق نے کہا ہے کہ مجھے عوام نے منتخب کیا ہے حریفوں کے نہ ماننے سے کچھ نہیں ہوتا ۔ عمران خان سپیکرکی بجائے ایازکہہ کر بلا لیں لیکن اسمبلی تو آئیں ۔ تفصیلات کے مطابق ہفتہ کے روز لاہور میں میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے سپیکر قومی اسمبلی سردار ایاز صادق نے کہا ہے کہ پانامہ لیکس کا معاملہ اب عدالت عالیہ میں ہے تمام سیاسی جماعتیں عدالتوں کا احترام کرتی ہیں پانامہ لیکس کیس پر سپریم کورٹ جو بھی فیصلہ دے گی قانون کے مطابق ہو گا ۔ تمام فریقوں کو کھلے دل سے تسلیم کرنا چاہئے ۔ انہوںنے کہا کہ ہمیں ایک دوسرے کی عزت کرنی چاہئے سابق گورنر سندھ ڈاکٹر عشرت العباد 14 سال گورنر کی حیثیت سے وقت گزارہ ہے وہ چلے گئے ہیں ان پر اب تنقید چھوڑ دینی چاہئے اور سندھ سمیت پورے ملک میں امن و امان کے لئے مل کر کوشش کرنی چاہئے ۔ سپیکر ایاز صادق کا کہنا تھا کہ آئندہ ہفتے ترک صدر رجب طیب اردوان پاکستان آ رہے ہیں اور وہ اسمبلی کے جوائنٹ سیشن سے خطاب کریں گے ۔ عمران خان مجھے سپیکر کہنے کی بجائے ایاز کہہ کر بلالیں مگر اسمبلی تو آجائیں مجھے عوام نے منتخب کیا ہے حریفوں کے ماننے یا نہ ماننے سے کچھ نہیں ہوتا امید کرتا ہوں عمران خان پی ٹی آئی کے دیگر دوستوں کے ہمراہ اسمبلی میں واپس آ جائیں گے ۔

موضوعات:



کالم



طفیلی پودے‘ یتیم کیڑے


وہ 965ء میں پیدا ہوا‘ بصرہ علم اور ادب کا گہوارہ…

پاور آف ٹنگ

نیو یارک کی 33 ویں سٹریٹ پر چلتے چلتے مجھے ایک…

فری کوچنگ سنٹر

وہ مجھے باہر تک چھوڑنے آیا اور رخصت کرنے سے پہلے…

ہندوستان کا ایک پھیرا لگوا دیں

شاہ جہاں چوتھا مغل بادشاہ تھا‘ ہندوستان کی تاریخ…

شام میں کیا ہو رہا ہے؟

شام میں بشار الاسد کی حکومت کیوں ختم ہوئی؟ اس…

چھوٹی چھوٹی باتیں

اسلام آباد کے سیکٹر ایف ٹین میں فلیٹس کا ایک ٹاور…

26نومبر کی رات کیا ہوا؟

جنڈولہ ضلع ٹانک کی تحصیل ہے‘ 2007ء میں طالبان نے…

بے چارہ گنڈا پور

علی امین گنڈا پور کے ساتھ وہی سلوک ہو رہا ہے جو…

پیلا رنگ

ہم کمرے میں بیس لوگ تھے اور ہم سب حالات کا رونا…

ایک ہی بار

میں اسلام آباد میں ڈی چوک سے تین کلومیٹر کے فاصلے…

شیطان کے ایجنٹ

’’شادی کے 32 سال بعد ہم میاں بیوی کا پہلا جھگڑا…