اسلام آباد (آن لائن) علامہ اقبال اپن یونیورسٹی کے میٹرک کے پرچے میں طلبہ سے نامناسب سوال پوچھنے پریونیورسٹی انتظامیہ برہم ہو گئی ہے یونیورسٹی انتظامیہ نے تحقیقاتی کمیٹی قائم کر دی ۔ تفصیلات کے مطابق علامہ اقبال اوپن یونیورسٹی کے میٹرک سمسٹر بہار 2016 کے امتحانات میں طلبہ سے نامناسب سوال پوچھنے کا یونیورسٹی انتظامیہ نے نوٹس لے لیا ہے اور تحقیقات کے لئے کمیٹی قائم کر دی ہے ۔ علامہ اقبال اوپن یونیورسٹی کے سمسٹر بہار 2016 کے پیپر میں طلبہ سے سوال پوچھا گیا تھا کہ اپنی بڑی بہن پر مضمون لکھیں جس میں اس کی عمر ، جسامت ، قد ، خوبصورتی اور رویہ تحریر ہو ۔ یونیورسٹی کے وائس چانسلر نے ذمہ داران کے خلاف سخت کارروائی کی ہدایت کی ہے ، سینئر پروفیسر کی سربراہی میں تحقیقاتی کمیٹی سات روز میں تحقیقات مکمل کر کے ذمہ داران کا تعین کرے گی ۔