مظفرآباد (آن لائن ) بھارتی افواج کی جانب سے ایک بار پھر وادی نیلم کے مختلف علاقوں میں مارٹر گولے کنڈل شاہی کے بازار میں آ گرے جس سے بازار بند ہوگیا جبکہ مارٹر گولے سے ایک مکان تباہ ہونے کی اطلاع بھی ملی جبکہ جانی نقصان کی کوئی اطلاع نہیں پاک افواج کی جوابی کاروائی دشمن کی گنیں خاموش ہوگی تفصیلات کے مطابق بھارت کی جانب سے آزادکشمیر کے لائن آف کنٹرول کے مختلف علاقے جن میں وادی نیلم کرین کنڈل شائی پر ماٹرگولوں سے فاہر کیے جس سے کنڈل شای بازار بند کردیا گیا جبکہ ایک مکان پر گولہ لگنے سے مکان مکمل تباہ ہونے کی اطلاع بھی جبکہ جانی نقصان کی کوئی اطلاع نہیں بھارتی افواج مسلسل آزادکشمیر کی آباد کو ٹارگٹ بنا رہا جوکہ انسانی حقوق کی کھلی خلاف وارزی ہیں ۔واضح رہے کہ بھارت گزشتہ ایک ماہ سے مسلسل پاکستانی سرحدوں کی خلاف ورزی کئے جا رہا ہے جس کی وجہ سے پاکستانی کے سرحدی گائوں بڑے پیمانے پر نقصانات بھی برداشت کر رہے ہیں ۔ اور آبادیاں اپنے علاقوں سے نقل مکانی بھی جاری رکھے ہوئے ہیں ۔