مریدکے(این این آئی)مرکزی جمعیت اہلحدیث پاکستان کے ترجمان مولاناصاحبزادہ امجداجمل نماز کی امامت کے دوران سجدے کی حالت میں دل کادورہ پڑنے سے انتقال کرگئے۔ مولاناصاحبزادہ امجداجمل کی نمازجنازہ جمعہ کے روزبعد نمازظہر مریدکے انکی رہائشگاہ لیڈی ہسپتال روڈپراداکی جائے گی۔
تفصیلات کے مطابق مرکزی جمعیت اہلحدیث پاکستان کے ترجمان امن کمیٹی مریدکے کے سینئرنائب صدراورجامع مسجدرحمانیہ مریدکے کے امام مولاناصاحبزادہ امجداجمل مغرب کی نمازکی امامت کرارہے تھے کہ دوران سجدہ دل کادورہ پڑنے سے اپنے خالق حقیقی سے جاملے۔ جنکے اچانک انتقال پرپوراشہرسوگ میں ڈوب گیا۔جبکہ انکی نمازجنازہ جمعہ کے روز بعدازنمازظہرانکی رہائشگاہ لیڈی ہسپتال روڈمریدکے میں مرکزی جمعیت اہلحدیث کے مرکزی امیرعلامہ ساجدمیرکی زیرامامت اداکی جائیگی۔