اتوار‬‮ ، 23 فروری‬‮ 2025 

این اے 110 سے متعلق سپریم کورٹ کا فیصلہ تسلیم ،عمران خان نے حکومت کیخلاف دوسرے اقدام کا اعلان کردیا

datetime 10  ‬‮نومبر‬‮  2016
ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

اسلام آباد (این این آئی)پاکستان تحریک انصاف کے سربراہ عمران خان نے کہا ہے کہ پاکستان تحریک انصاف سپریم کورٹ میں پاناما لیکس کیس بھرپور انداز میں لڑے گی۔ جمعرات کو یہاں پی ٹی آئی کے چیئرمین عمران خان کی زیرصدارت میڈیا سٹریٹجی کمیٹی کا اجلاس بنی گالہ میں ہوا۔ اجلاس میں جہانگیر ترین، اسد عمر، شاہ محمود قریشی، نعیم الحق اور شیریں مزاری سمیت مختلف رہنماؤں نے شرکت کی۔ اجلاس میں وزیر اعظم اور ان کے بچوں کے جمع کرائے گئے جوابات کا جائزہ لیا گیا۔

سپریم کورٹ میں پاناما کیس کے مختلف نکات کے حوالے سے پارٹی رہنماؤں سے مشاورت کی گئی۔عمران خان نے کہا کہ پاکستان تحریک انصاف سپریم کورٹ میں پاناما لیکس کیس بھرپور انداز میں لڑے گی۔دوسری جانب اجلاس میں متنازعہ خبر کے لیک ہونے کے معاملے کی تحقیقات کیلئے قائم کردہ کمیٹی سے متعلق مشترکہ قرارداد لانے کیلئے دیگر جماعتوں سے رابطوں کا ٹاسک شاہ محمود قریشی کو دے دیا گیا۔ چیئرمین تحریک انصاف نے کہا کہ

ساری اپوزیشن جسٹس ریٹائرڈ عامر رضا کی سربراہی میں قائم کردہ کمیٹی کو مسترد کر چکی ہے، اس کے بعد اب اس کمیٹی کی کوئی اہمیت نہیں رہی۔دریں اثناء تحریک انصاف نے این اے 110 سے متعلق سپریم کورٹ کا فیصلہ تسلیم کرنے کا اعلان کر دیا ہے۔ چیئرمین تحریک انصاف عمران خان نے کہا کہ این اے 110 پر سپریم کورٹ نے تحریک انصاف کا مؤقف کو تسلیم کر لیا، عدالت نے بے ضابطگیوں کے اعتراف کیساتھ انکوائری کمیشن کی جانب سے سامنے لائی گئی خامیوں کی بھی تصدیق کی ہے۔

موضوعات:



کالم



ازبکستان (مجموعی طور پر)


ازبکستان کے لوگ معاشی لحاظ سے غریب ہیں‘ کرنسی…

بخارا کا آدھا چاند

رات بارہ بجے بخارا کے آسمان پر آدھا چاند ٹنکا…

سمرقند

ازبکستان کے پاس اگر کچھ نہ ہوتا تو بھی اس کی شہرت‘…

ایک بار پھر ازبکستان میں

تاشقند سے میرا پہلا تعارف پاکستانی تاریخ کی کتابوں…

بے ایمان لوگ

جورا (Jura) سوئٹزر لینڈ کے 26 کینٹن میں چھوٹا سا کینٹن…

صرف 12 لوگ

عمران خان کے زمانے میں جنرل باجوہ اور وزیراعظم…

ابو پچاس روپے ہیں

’’تم نے ابھی صبح تو ہزار روپے لیے تھے‘ اب دوبارہ…

ہم انسان ہی نہیں ہیں

یہ ایک حیران کن کہانی ہے‘ فرحانہ اکرم اور ہارون…

رانگ ٹرن

رانگ ٹرن کی پہلی فلم 2003ء میں آئی اور اس نے پوری…

تیسرے درویش کا قصہ

تیسرا درویش سیدھا ہوا‘ کھنگار کر گلا صاف کیا…

دجال آ چکا ہے

نیولی چیمبرلین (Neville Chamberlain) سرونسٹن چرچل سے قبل…