اسلام آباد (آئی این پی ) محکمہ موسمیات نے کہا ہے کہ آئندہ 24گھنٹوں میں شمالی بلوچستان، بالائی علاقوں میں موسم سرد اور مطلع جزوی طور پر ابر آلود رہیگا۔ تاہم مالاکنڈ ڈویژن، بالائی فاٹا، کشمیر اور گلگت بلتستان میں چند مقامات پرگرج چمک کے ساتھ ہلکی بارش اور پہاڑوں پر برفباری کا امکان ہے۔فیصل آباد، لاہور، بہاولپور ڈویژن میں صبح کے اوقات میں ہلکی دھند پڑنے کا بھی امکان ہے۔ ملک کے دیگر علاقوں میں موسم خشک رہیگا۔ آئندہ 48گھنٹوں میں ملک کے بیشتر بالائی علاقوں میں مطلع ابر آلود رہنے کے علاوہ کشمیر، گلگت بلتستان، خیبر پختونخواہ، فاٹا میں کہیں کہیں جبکہ راولپندی، گوجرانوالہ، لاہورسرگودھا، فیصل آباد، ساہیوال ڈویژن اور اسلام آباد میں چند مقامات پر تیز ہواؤں اور گرج چمک کے ساتھ ہلکی بارش اور پہاڑوں پر برفباری کا امکان ہے۔ ملک کے دیگر علاقوں میں موسم خشک رہیگا۔ گزشتہ 24 گھنٹوں میں ملک کے بیشتر میدانی علاقوں میں موسم خشک اور بالائی علاقوں میں سرد رہا۔ سکردو میں منفی 04، قلات منفی03، گلگت میں منفی01 ڈگری سینٹی گریڈریکارڈ کیا گیا۔