بدھ‬‮ ، 08 جولائی‬‮ 2026 

ریحام خان کے عمران خان کی نجی زندگی پر تابڑ توڑحملوں کے جواب میں عمران خان نے کیا جواب دیا؟

datetime 10  ‬‮نومبر‬‮  2016 |

اسلام آباد(ایکسکلوژو رپورٹ) نجی ٹی وی پروگرام میں گفتگو کرتے ہوئے پروگرام کے میزبان نے پاکستان تحریک انصاف کے سربراہ عمران خان سے سوال کیا کہ آپ کی سابق اہلیہ ریحام خان آپ پر تابڑ توڑ حملے کر رہی ہیں اور کچھ ٹی وی چینلز ان خبروں کو مسلسل چلا رہے ہیں اور اس میں آپ کی ذاتی زندگی کو بار بار زیر بحث لا رہے ہیں تو اس میں آپ کا کیا موقف ہے اور کیا یہ تمام الزامات درست ہیں؟ میزبان کے سوال کے جواب میں عمران خان نے کہا کہ مجھے بتائیں کہ میری ذاتی زندگی کے بارے میں خبریں کیا کوئی قومی مسئلہ ہے؟ یا اس سے کوئی قومی سلامتی لیک ہو گئی ہے؟ عمران خان نے کہا کہ میں نے کبھی کسی کی ذاتی زندگی کے بارے میں کوئی بات نہیں کی ، اگر کی ہے تو لا کر دکھائیں ۔ ریکارڈ پر ہے کہ میں ہمیشہ ذاتی زندگیوں پر گفتگو سے اجتناب کرتا ہوں۔ عمران خان نے کہا کہ کبھی کسی نے نواز شریف، شہباز شریف یا کسی اور کی ذاتی زندگی کے بارے میں بات کی ہے؟ ان کی ذاتی زندگی میں کئی چیزیں رہی ہیں لیکن کبھی کسی نے بات نہیں کی ۔ آپ کوئی ایک ثبوت دکھا دیں کہ ہم نے کبھی کسی کی ذاتی زندگی پر کیچڑ اچھالنے کی کوئی بات کی ہو؟ عمران خان نے کہا کہ ذاتی زندگی انتہائی الگ ہوتی ہے۔ اگر چینلز میں جرات ہے تو کبھی نواز شریف، شہباز شریف یا کسی اور کی ذاتی زندگی کے بارے میں بات کر کے دکھائیں ، یہ سب میرے پیچھے ہی پڑے ہوئے ہیں اور یہ ایک پلاننگ کے تحت ہو رہا ہے۔ میں نے تو ریحام سے علیحدگی کے بعد آج تک اس کے بارے میں ایک جملہ بھی نہیں کہا۔



کالم



وراثت


بنوں میں دو بھائی رہتے تھے‘ والد زمین دار اور…

ووزی ناں (Vozinha)

وہ بچپن سے فٹ بال کھیل رہا تھا‘ والد کا انتقال…

چین جائیں

چین ڈیڑھ ارب لوگوں کا ملک ہے‘ دنیا کی ایک چوتھائی…

چین کا نظام

ڈاکٹر عثمان سعید نے مجھے چین کے کلچر کے بارے میں…

گلاس برج سے

ہماری آخری منزل گلاس برج تھا‘ ہم نے یہ 20 جون کو…

دنیا کا سب سے بڑا غار

چانگ چاچے کے مضافات میں ایک اور حیران کن سیاحتی…

اواتار مائونٹین

اواتار فلم 2009 ء میں آئی‘ پوری دنیا میں دیکھی…

فورنگ میں ایک رات

ہماری لینڈ لیڈی کے والدین غریب تھے‘ وہ ٹائون…

محمد بوٹا انجم

محمد بوٹا میاں چنوں کے گائوں چک 15 میں پیدا ہوا‘…

فلم میں بھی ہارنے سے انکار

یہ تبلیسی شہر تھا‘ اکتوبر کی 8 تاریخ تھی اور سن…

Pale Blue Dot

کارل ایڈورڈ سیگن (Carl Edward Sagan) خلانورد اور پلانٹری…