لندن (آن لائن) سابق صدر پرویز مشرف نے نو منتخب امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ کو مبارکباد دیتے ہوئے کہا ہے کہ امید ہے ڈونلڈ ٹرمپ پاک بھارت تنازعات حل کرانے میں اہم کردار ادا کرینگے۔ تفصیلات کے مطابق سابق صدر پرویز مشرف نے ڈونلڈ ٹرمپ کو امریکی صدر منتخب ہونے پر مبارکباد دی ہے۔ پرویز مشرف نے کہا کہ امیدہے کہ ڈونلڈ دنیا میں امن و استحکام لانے کیلئے کوششیں کریں گے اور پاک بھارت تنازعات کو بھی حل کروائیں گے۔ سابق صدر نے مزید کہا کہ دہشت گردی کو کچلنے اور انتہا پسندی کو ختم کرنے کیلئے مل کر کام کرنا ہوگا۔
یاد رہے کہ اس سے قبل آل پاکستان مسلم لیگ کے رہنما احمد رضا قصوری نے کہا ہے کہ ایم کیو ایم پاکستان میں سابق صدر پرویز مشرف کا اضافہ کیا جائے،مشرف کو ایم کیو ایم میں شامل کرنے کی تجویز میری ذاتی ہے۔ایک انٹرویومیں میں نے ایم کیو ایم پاکستان میں پلس ون کا فارمولا دیا،مائنس ون سے فارمولہ مائنس 20 بھی ہو سکتاہے ۔انہوں نے کہا کہ سابق سپہ سالار اور صدر ایم کیو ایم میں ہوگا تو کون کہے گا کہ ایم کیو ایم بھارتی حامی ہے،پرویز مشرف کی شمولیت سے ایم کیو ایم کا دائرہ کار دیگر علاقوں تک بڑھ سکتاہے۔
پرویز مشرف کی نو منتخب امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ کو مبارکباد، ایسا پیغام دیدیا کہ جان کر ہر پاکستانی داد دے گا
10
نومبر 2016
آج کی سب سے زیادہ پڑھی جانے والی خبریں
آج کی سب سے زیادہ پڑھی جانے والی خبریں