منگل‬‮ ، 11 فروری‬‮ 2025 

نیوزگیٹ سکینڈل :ایجنسیاں کس سے تحقیقات کرائیں ،شیخ رشید کاحیران کن مشورہ ،سب ہکابکارہ گئے

datetime 9  ‬‮نومبر‬‮  2016
ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

راولپنڈی (مانیٹرنگ ڈیسک) عوامی مسلم لیگ کے سربراہ شیخ رشید نے کہا ہے کہ جس جس نے پاکستان کو لوٹا ہے وہ ذلیل ہی ہوا ہے،موجودہ حکمرانوں کے ساتھ بھی ایسا ہی ہوگا،لوگ ان کو منہ کالا کرکے گدھوں پر بٹھائیں گے،تابوت اور ثبوت میں سپریم کورٹ میں ہوں گے۔ میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے عوامی مسلم لیگ کے سربراہ شیخ رشید نے کہا ہے کہ میں نے لیاقت باغ میں صدر پاکستان ذوالفقار بھٹو کے جلسے کو تہس نہس کیا ،مجھے عالمی میڈیا پر ”پنڈی بوائے“کہا گیا۔
انہوں نے کہا ہے کہ نوازشریف،آصف زرداری اور اسفند یار ولی سب لٹیرے ہیں،خبر لیک کے معاملے میں گھر کی کمیٹی بنائی گئی ہے،کمیٹی کے سربراہ نواز شریف کے ذاتی ملازم ہیں،میرا ایجنسیوں کو مشورہ ہے کہ ٹائم ضائع نہ کیا جائے،نوازشریف کی انکوائری شہباز شریف کے حوالے کردی جائے۔
انہوں نے کہا ہے کہ ٹرمپ کے آنے کے بعد حالات مشکل ہوجائیں گے،ملک سے کرپٹ اور غداروں کے صفایا کرنے کی ضرورت ہے،جس جس نے پاکستان کو لوٹا ہے وہ ذلیل ہی ہوا ہے،موجودہ حکمرانوں کے ساتھ بھی ایسا ہی ہوگا،لوگ ان کو منہ کالا کرکے گدھوں پر بٹھائیں گے۔ ٹرمپ کو امریکہ میں شیخ رشید کہا جاتا ہے،پاکستان میں ہر بندہ نوازشریف سے نجات چاہتا ہے،تابوت اور ثبوت میں سپریم کورٹ میں ہوں گے،نواز شریف گھر والوں سے قرضہ لیتے ہیں،عوام کو یقین ہوگیا ہے حکمران کرپٹ ہیں،حکمرانوں کا پیچھا میزائل کی طرح کروں گا۔ انہوں نے کہا ہے کہ مجھے اپوزیشن لیڈر بنایا جاتا تو اب تک دو انتخابات ہوچکے ہوتے،عمران خان کے علاوہ پیپلز پارٹی کے چار ووٹ مل جاتے تو اپوزیشن لیڈر ہوتا،بلاول نے مجھ سے رابطہ کیا ہے میں نے ان کو کہا ہے کہ آپ نیت سے ثابت کریں کہ آپ نواز شریف کے ساتھ نہیں ہیں،پیپلز پارٹی والوں کے آپس میں اختلافات ہیں۔ انہوں نے کہا ہے کہ بے غیرت او ر ڈبل شاہ میں بڑا فرق ہے،خورشید شاہ کو اصلی اپوزیشن لیڈر نہیں بننا چاہیے،نواز شریف کی جیب کی گھڑی اور ہاتھ کی چھڑی نہ بنیں،ذلت اور رسوائی کی سیاست پر لعنت بھیجتا ہوں،جب میں باہر نکلتا ہوں تو سینکڑوں لوگ میرے پیچھے لگ جاتے ہیں، انہو ںنے کہاکہ میں سکھر ،کراچی میں جلسہ کرکے دکھاؤں گا۔

موضوعات:

آج کی سب سے زیادہ پڑھی جانے والی خبریں


کالم



صرف 12 لوگ


عمران خان کے زمانے میں جنرل باجوہ اور وزیراعظم…

ابو پچاس روپے ہیں

’’تم نے ابھی صبح تو ہزار روپے لیے تھے‘ اب دوبارہ…

ہم انسان ہی نہیں ہیں

یہ ایک حیران کن کہانی ہے‘ فرحانہ اکرم اور ہارون…

رانگ ٹرن

رانگ ٹرن کی پہلی فلم 2003ء میں آئی اور اس نے پوری…

تیسرے درویش کا قصہ

تیسرا درویش سیدھا ہوا‘ کھنگار کر گلا صاف کیا…

دجال آ چکا ہے

نیولی چیمبرلین (Neville Chamberlain) سرونسٹن چرچل سے قبل…

ایک ہی راستہ بچا ہے

جنرل احسان الحق 2003ء میں ڈی جی آئی ایس آئی تھے‘…

دوسرے درویش کا قصہ

دوسرا درویش سیدھا ہوا‘ کمرے میں موجود لوگوں…

اسی طرح

بھارت میں من موہن سنگھ کو حادثاتی وزیراعظم کہا…

ریکوڈک میں ایک دن

بلوچی زبان میں ریک ریتلی مٹی کو کہتے ہیں اور ڈک…

خود کو کبھی سیلف میڈنہ کہیں

’’اس کی وجہ تکبر ہے‘ ہر کام یاب انسان اپنی کام…