ہفتہ‬‮ ، 16 ‬‮نومبر‬‮ 2024 

ٹریفک وارڈن نے ایمانداری کی عظیم مثال قائم کرتے ہوئے تاریخ رقم کر دی،کیا کام سر انجا م دیا؟ جان کر آپ بھی داد دینگے

datetime 9  ‬‮نومبر‬‮  2016
ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

فیصل آباد (آن لائن) ٹریفک وارڈن نے لاوارث ملنے والی 08لاکھ مالیت کی اشیاء شہری کو واپس کرکے ایمانداری کی نئی مثال قائم کر دی محکمہ کی نیک نامی کا باعث بننے والے ٹریفک وارڈنز محکمہ کے ماتھے کا جھومر ہیں ٹریفک وارڈن کو اچھی روایت قائم کرنے پر محکمانہ تعریفی سرٹیفیکیٹ سے نواز ا گیا ایمانداری اور محنت سے فرائض منصبی نبھانے والے ٹریفک وارڈنز شاباش کے مستحق ہیں جنہیں محکمہ میں انتہائی قدر کی نگاہ سے دیکھا جاتا ہے ان خیالات کا اظہار چیف ٹریفک آفیسر عارف شہباز خان وزیر نے گمشدہ سامان کی واپسی کی تقریب کے موقع پر کیا تفصیلات کے مطابق ٹریفک وارڈن عاصم رشید کوہ نور چوک میں ڈیوٹی پر موجو دتھا کہ اسے کچھ اشیاء اور پر س ملا جس پر اس نے اپنے افسران کو آگاہ کرنے کے بعد ان اشیا ء کے مالک کی تلاش شروع کر دی کافی کوششوں کے بعد ثاقب نامی شخص جو کہ ریلوے کالونی کا رہاشی تھا کے بارے معلوم ہوا کہ وہ ان اشیاء کا مالک ہے ان اشیاء میں ضروری کاغذات تھے جو کہ خاصی مالیت کے حامل تھے جانچ پڑتال کے بعد پرس جس میں اے ٹی ایم کارڈ کے علاوہ غیر ملکی کرنسی اور دیگر قیمتی اشیا ء تھیں جنہیں اس شخص کے حوالے کر دیاگیا اس پر چیف ٹریفک آفیسر نے ٹریفک وارڈن کی ایمانداری کو مدنظر رکھتے ہوئے اسے محکمانہ تعریفی سرٹیفیکیٹ سے بھی نوازاگیا۔

موضوعات:



کالم



23 سال


قائداعظم محمد علی جناح 1930ء میں ہندوستانی مسلمانوں…

پاکستان کب ٹھیک ہو گا؟

’’پاکستان کب ٹھیک ہوگا‘‘ اس کے چہرے پر تشویش…

ٹھیک ہو جائے گا

اسلام آباد کے بلیو ایریا میں درجنوں اونچی عمارتیں…

دوبئی کا دوسرا پیغام

جولائی 2024ء میں بنگلہ دیش میں طالب علموں کی تحریک…

دوبئی کاپاکستان کے نام پیغام

شیخ محمد بن راشد المختوم نے جب دوبئی ڈویلپ کرنا…

آرٹ آف لیونگ

’’ہمارے دادا ہمیں سیب کے باغ میں لے جاتے تھے‘…

عمران خان ہماری جان

’’آپ ہمارے خان کے خلاف کیوں ہیں؟‘‘ وہ مسکرا…

عزت کو ترستا ہوا معاشرہ

اسلام آباد میں کرسٹیز کیفے کے نام سے ڈونٹس شاپ…

کنفیوژن

وراثت میں اسے پانچ لاکھ 18 ہزار چارسو طلائی سکے…

ملک کا واحد سیاست دان

میاں نواز شریف 2018ء کے الیکشن کے بعد خاموش ہو کر…

گیم آف تھرونز

گیم آف تھرونز دنیا میں سب سے زیادہ دیکھی جانے…