اسلام آباد(مانیٹرنگ ڈیسک) پاکستان کے معروف میزبان اور ایم کیو ایم کے سرگرم کارکن ڈاکٹر عامر لیاقت نے بول چینل چھوڑ دیا ہے۔تفصیلات کے مطابق بول نیوز کو ایک اور بڑا نقصان اٹھانا پڑ گیا ہے، بول نیوز کو ٹیسٹ ٹرانسمیشن شروع کرنے کے چند دن بعد ہی سینئر اینکر پرسن ڈاکٹر عامر لیاقت حسین نے خیرباد کہہ دیا ہے جبکہ مبشر لقمان کے ناراض ہونے اور بول نیوز چھوڑنے کی بھی اطلاعات ہیں.تفصیلات کے مطابق بول نیوز کو جعلی ڈگری سکینڈل کے باعث بند کردیاگیا تھا جبکہ اس کے مالک شعیب احمدشیخ کو گرفتارکیاگیاتھا جس کے 15 ماہ بعد شعیب شیخ تمام مقدمات سے بری ہوئےتھے اور چینل کی ٹیسٹ ٹرانسمیشن شروع کی تھی. ابتدائی طور پر سینئر اینکر پرسن اور پروگرام کھرا سچ کے مبشر لقمان اور معروف اینکر پرسن ڈاکٹر عامر لیاقت نے بول نیوز جوائن کیا تھا تاہم کچھ ہی دنوں کے بعد شعیب احمد شیخ کیساتھ اختلافات کے باعث عامر لیاقت حسین نے بول نیوز کو خیر باد کہہ دیا. ذرائع کا یہ بھی کہنا ہے کہ کھرا سچ کے میزبان مبشر لقمان بھی شعیب شیخ سے ناراض ہو کر کراچی سے لاہور چلے گئے ہیں۔ذرائع کا کہنا ہے کہ ڈاکٹر عامر لیاقت حسین چاہتے تھے کہ انہیں اور ان کے سٹاف کو ایکسٹرا پروٹوکول دیا جائے ۔ ان کا اپنی ٹیم کے علاوہ دیگر ملازمین سے رویہ بھی ہتک آمیز تھا جوکہ شعیب شیخ کو کسی صورت قبول نہیں تھا، ذرائع کا کہنا ہے کہ گزشتہ روز ڈاکٹر عامر لیاقت کی بول نیوز کے مالک شعیب احمد شیخ سے تکرار ہوئی جس کے بعد انہوں نے بول نیوز چھوڑنے کافیصلہ کیا۔ذرائع کا کہنا ہے کہ بول کے صدر مبشرلقمان کے بھی مالک شعیب شیخسے شدید اختلافات پیدا ہوگئے ہیں، ان کے استعفے کی متضاداطلاعات ہیں تاہم وہ ناراض ہو کر کراچی سے لاہور چلے گئے ہیں۔واضح رہے کہ بول چینل کا نام بھی تبدیل کر کے پاک ٹی وی رکھا جا رہا ہے ۔