اتوار‬‮ ، 18 مئی‬‮‬‮ 2025 

صوبائی وزیر کے بھائی سمیت 7 افراد پر انسداد دہشت گردی ایکٹ کے تحت مقدمہ درج

datetime 8  ‬‮نومبر‬‮  2016
ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

لاڑکانہ(این این آئی) سندھ ہائی کورٹ سرکٹ بینچ لاڑکانہ کے احکامات پر صوبائی وزیر سہیل انور سیال ان کے بھائی طارق انور سیال سمیت سات افراد پر انسداد دہشتگردی ایکٹ کے تحت اسکول ٹیچر کے گھر پر دھاوا بولنے اور تشدد کا کیس دڑی تھانے پر داخل کرلیا گیا، 23 فروری 2016 کو اسکول ٹیچر عاشق میمن کے گھر پر توڑ پھوڑ دھاوا بولنے اور تشدد کے واقعے کا مقدمہ اس وقت کے صوبائی وزیر داخلہ سہیل انور سیال ان کے بھائی طارق انور سیال سمیت سات افراد کے خلاف داخل کرنے کی درخواست دڑی تھانے کو دی گئی جو پولیس نے داخل نہیں کی جس پر عاشق میمن نے سندھ ہائی کورٹ سرکٹ بینچ لاڑکانہ سے رجوع کیا،

عدالت نے 26 اکتوبر کو تمام ملزمان کے خلاف مقدمہ درج کرنے کا حکم جاری کیا لیکن پولیس نے ایک بار پھر عدالت کے احکامات ماننے سے انکار کیا جس پر عاشق میمن کی جانب سے توہین عدالت کی درخواست داخل کی گئی جس پر سندھ ہائی کورٹ سرکٹ بینچ لاڑکانہ نے پیر کے روز ایس ایس پی لاڑکانہ اور ایس ایچ او تھانہ اللہ آباد کو طلب کیا۔ عدالت نے پولیس کو فوری طور پر ایف آئی آر داخل کرکے عدالت میں جمع کروانے کے احکامات جاری کیے۔ پولیس نے مقدمہ نمبر 2016/132 درج کیا جس میں صوبائی وزیر سہیل انور سیال، طارق انور سیال، احسان سیال سمیت سات افراد کو ملزمان نامزد کیا گیا ہے جبکہ مقدمہ زیر دفعہ 452، 363، 511، 2/506، 353، 147، 148، 149، 7/6 اے ٹی اے کے تحت درج کرلیا گیا ہے۔ تاہم پولیس نے کوئی گرفتاری تاحال نہیں کی۔

موضوعات:

آج کی سب سے زیادہ پڑھی جانے والی خبریں


کالم



10مئی2025ء


فرانس کا رافیل طیارہ ساڑھے چار جنریشن فائیٹر…

7مئی 2025ء

پہلگام واقعے کے بارے میں دو مفروضے ہیں‘ ایک پاکستان…

27ستمبر 2025ء

پاکستان نے 10 مئی 2025ء کو عسکری تاریخ میں نیا ریکارڈ…

وہ بارہ روپے

ہم وہاں تین لوگ تھے‘ ہم میں سے ایک سینئر بیورو…

محترم چور صاحب عیش کرو

آج سے دو ماہ قبل تین مارچ کوہمارے سکول میں چوری…

شاید شرم آ جائے

ڈاکٹرکارو شیما (Kaoru Shima) کا تعلق ہیرو شیما سے تھا‘…

22 اپریل 2025ء

پہلگام مقبوضہ کشمیر کے ضلع اننت ناگ کا چھوٹا…

27فروری 2019ء

یہ 14 فروری 2019ء کی بات ہے‘ مقبوضہ کشمیر کے ضلع…

قوم کو وژن چاہیے

بادشاہ کے پاس صرف تین اثاثے بچے تھے‘ چار حصوں…

پانی‘ پانی اور پانی

انگریز نے 1849ء میں پنجاب فتح کیا‘پنجاب اس وقت…

Rich Dad — Poor Dad

وہ پانچ بہن بھائی تھے‘ تین بھائی اور دو بہنیں‘…