پیر‬‮ ، 21 جولائی‬‮ 2025 

پاناما لیکس،حکومت کا نہلے پہ دہلہ،کیا کچھ موجود ہے؟دھماکہ خیز اعلان کردیا

datetime 8  ‬‮نومبر‬‮  2016
ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

اسلام آباد ( این این آئی) وزیر مملکت برائے اطلاعات ونشریات مریم اورنگزیب نے کہاکہ ہمارے پاس ہر الزام کاثبوت موجود ہے ،دوسری پارٹیوں کوبھی چاہیے کہ جوالزام وہ لگارہے ہیں انھیں ثابت بھی کریں ،وزیراعظم پاکستان میاں نوازشریف ہرالزام سے سرخروہونگے ،نیوزلیک کے معاملے کی انکوائری شفاف بنیادوں پرکی جارہی ہے ،جو رپورٹ آئیگی وہ سب کے سامنے ہوگی،وزیراعظم صحافیوں کے مسائل کے حل کیلئے متحرک ہیں، اگرسیلف اکاؤنٹبلیٹی کامعیار طے کرلیاجائے توچیزیں آسان ہوجاتی ہیں،تنقید ہونی چاہیے لیکن اس میں مثبت پہلوؤں کوبھی مدنظررکھاجاناچاہیے ،جوبات قومی سالمیت کیخلاف ہے اس کیلئے حدودقیودکاتعین لازمی ہونا چاوئے۔منگل کو مختلف میڈیا ہاؤسز کے دورے کے دوران بات چیت کرتے ہوئے وزیر مملکت برائے اطلاعات ونشریات مریم اورنگزیب نے کہا کہ وزیراعظم پاکستان میاں نوازشریف پرجوالزامات لگائے گئے انھیں ثابت بھی کیاجائے ،دھاندلی کے حوالے سے جوالزامات لگائے گئے اس کیلئے بنائے گئے جوڈیشل کمیشن نے وزیراعظم کوکلیئرقرار دیا،جوعدلیہ کافیصلہ ہوگاوہ سب کے سامنے ہوگا،وزیراعظم کی جانب سے تمام ڈاکومنٹس پیش کردیئے گئے ہیں،اس مرتبہ بھی وہ سرخروہونگے،نیوزلیک سکینڈل کے حوالے سے انکوائری کمیٹی کوتیس دن کی مدت دی گئی ہے جسے براہ راست وزیرداخلہ چوہدری نثارعلی خان خود دیکھ رہے ہیں،تمام انکوائری شفاف بنیادوں پرہوگی،ہمارے پاس ہر الزام کاثبوت موجود ہے ،دوسری پارٹیوں کوبھی چاہیے کہ جوالزام وہ لگارہے ہیں انھیں ثابت بھی کریں ،مریم اورنگزیب کاکہناتھاکہ میں میڈیا ہاؤسز کے دورے کررہی ہوں،کیونکہ میڈیامیجر اسٹیک ہولڈر ہے ،خود سے دورے کرنے کامقصدبھی یہی ہے کہ صحافیوں کوجن مسائل کاسامناہے ،انھیں خود سے دیکھاجائے ،وزیراعظم میاں نوازشریف کی حکمت عملی بھی یہی ہے کہ میڈیاکواہمیت دی جائے ،صحافیوں کی سیکیورٹی کے معاملات بھی مدنظررکھے جارہے ہیں،جس کے لئے موثر حکمت عملی اختیارکی جائے گی ،اس کام کوانجام تک پہنچانے کیلئے صحافی برادری کی مدد درکارہوگی،مریم اورنگزیب نے کہاکہ اگرسیلف اکاؤنٹبلیٹی کامعیار تیارکرلیاجائے توچیزیں آسان ہوجاتی ہیں،تنقید ہونی چاہیے لیکن اس میں مثبت پہلوؤں کوبھی مدنظررکھاجاناچاہیے ،جوبات قومی سالمیت کے خلاف ہے اس کیلئے حدودقیودکاتعین لازمی ہوناچاہیے ،کیوں کہ جوبھی ٹیلی ویڑن کے پردے پرآتاہے وہ معاشرے کی عکاسی کرتاہے،میڈیاکوآزادیہ رائے کاپوراحق حاصل ہے ،لیکن اگراس کاجائز استعمال کیاجائے توزیادہ بہترہوگا۔



کالم



نیند کا ثواب


’’میرا خیال ہے آپ زیادہ بھوکے ہیں‘‘ اس نے مسکراتے…

حقیقتیں(دوسرا حصہ)

کامیابی آپ کو نہ ماننے والے لوگ آپ کی کامیابی…

کاش کوئی بتا دے

مارس چاکلیٹ بنانے والی دنیا کی سب سے بڑی کمپنی…

کان پکڑ لیں

ڈاکٹر عبدالقدیر سے میری آخری ملاقات فلائیٹ میں…

ساڑھے چار سیکنڈ

نیاز احمد کی عمر صرف 36 برس تھی‘ اردو کے استاد…

وائے می ناٹ(پارٹ ٹو)

دنیا میں اوسط عمر میں اضافہ ہو چکا ہے‘ ہمیں اب…

وائے می ناٹ

میرا پہلا تاثر حیرت تھی بلکہ رکیے میں صدمے میں…

حکمت کی واپسی

بیسویں صدی تک گھوڑے قوموں‘ معاشروں اور قبیلوں…

سٹوری آف لائف

یہ پیٹر کی کہانی ہے‘ مشرقی یورپ کے پیٹر کی کہانی۔…

ٹیسٹنگ گرائونڈ

چنگیز خان اس تکنیک کا موجد تھا‘ وہ اسے سلامی…

کرپٹوکرنسی

وہ امیر آدمی تھا بلکہ بہت ہی امیر آدمی تھا‘ اللہ…