ہفتہ‬‮ ، 19 جولائی‬‮ 2025 

کام تیزی سے جاری،2017ء،2018ء میں کیا ہونیوالا ہے؟حکومت نے بڑی خوشخبریاں سنادیں

datetime 8  ‬‮نومبر‬‮  2016
ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

اسلام آباد (این این آئی)وفاقی وزیر منصوبہ بندی و ترقی اصلاحات پروفیسر احسن اقبال نے کہاہے کہ اقتصادی راہداری پر اندرونی اختلافات کو ختم کرناہوگا، 2018ء تک نیشنل گرڈ میں 10ہزار میگاواٹ بجلی شامل ہو جائے گی ۔ وہ منگل کو یہاں پلاننگ کمیشن میں وزارت منصوبہ بندی و ترقیات اور یو ایس ایڈ کے درمیان توانائی کیلئے مربوط سسٹم کے قیام کیلئے ایم او یو پر دستخط کے دور ان گفتگو کررہے تھے وفاقی وزیر نے کہاکہ اس سسٹم کامقصد ایسا سنٹر قائم کرناہے جس سے پاکستان میں توانائی کے شعبہ میں کارکردگی بڑھانے کیلئے کام کیاجائیگا ، اس سنٹر سے ملک میں بجلی کی ترسیل کا نظام بہتر ہو جائیگا۔

انہوں نے کہاکہ سی پیک پر اندرونی اختلافات کو ختم کرنا ہو گا اور دوست ملک کو ہماری داخلی سیاست میں کسی قسم کی تنازعہ بنانے کی ضرورت نہیں انہوں نے کہاکہ سی پیک پر سپیکر خیبر پختونخوا اسمبلی سے بات ہوئی ہے اور ان کے اختلافات دور کئے جائیں گے ۔ انہوں نے کہاکہ عدالتی کاروائی سے خود خیبر پختونخوا کا نقصان ہو گا۔ انہوں نے کہاکہ خیبر پختونخوا میں منڈا ڈیم ، داسو ڈیم اور قبائلی علاقوں میں ڈیموں پر کام ہو رہاہے ۔ انڈس ہائی وے اور لواری ٹنل پر کام تیزی سے جاری ہے جو آئندہ سال 2017ء تک عوام کی سہولت کیلئے ٹریفک کیلئے کھول دیاجائیگا، ایچ ای سی میں خیبرپختونخوا میں 13سے زائد تعلیم کے منصوبے منظور کئے ہیں۔ انہوں نے کہاکہ راہداری منصوبے کے دشمنوں کے پراپیگنڈے میں آکر کچھ سیاستدان منصوبے کو منتازعہ بنا رہے ہیں تاہم انہیں پائیدار دوست چین اور پاکستان کو کے مفاد کو مد نظر رکھنا چاہیے،

قانونی چارہ جوئی خود پختونخوا کیلئے نقصان دہ ثابت ہو گی ، اگر انیہں تحفظات ہیں تو انہیں میڈیااور عدلیہ کی بجائے پارلیمانی کمیٹی میں طے کرناچاہیے۔ایک سوال کے جواب میں انہوں نے کہاکہ امریکہ میں کسی کی بھی حکومت آئے تعلقات میں فرق نہیں آئے گا کیونکہ وہاں پالیسیاں ادارے بناتے ہیں۔ خطے میں امن کے قیام کیلئے امریکا کو اپنا کردار ادا کرناچاہیے۔ اس موقع پر پلاننگ کمیشن کی طرف سے سیکرٹری پلاننگ نسیم کھوکھر اور یو ایس ایڈ کے مشن ڈائریکٹر جان گرو کے نے ایم او یو پر دستخط کئے۔

موضوعات:

آج کی سب سے زیادہ پڑھی جانے والی خبریں


کالم



حقیقتیں(دوسرا حصہ)


کامیابی آپ کو نہ ماننے والے لوگ آپ کی کامیابی…

کاش کوئی بتا دے

مارس چاکلیٹ بنانے والی دنیا کی سب سے بڑی کمپنی…

کان پکڑ لیں

ڈاکٹر عبدالقدیر سے میری آخری ملاقات فلائیٹ میں…

ساڑھے چار سیکنڈ

نیاز احمد کی عمر صرف 36 برس تھی‘ اردو کے استاد…

وائے می ناٹ(پارٹ ٹو)

دنیا میں اوسط عمر میں اضافہ ہو چکا ہے‘ ہمیں اب…

وائے می ناٹ

میرا پہلا تاثر حیرت تھی بلکہ رکیے میں صدمے میں…

حکمت کی واپسی

بیسویں صدی تک گھوڑے قوموں‘ معاشروں اور قبیلوں…

سٹوری آف لائف

یہ پیٹر کی کہانی ہے‘ مشرقی یورپ کے پیٹر کی کہانی۔…

ٹیسٹنگ گرائونڈ

چنگیز خان اس تکنیک کا موجد تھا‘ وہ اسے سلامی…

کرپٹوکرنسی

وہ امیر آدمی تھا بلکہ بہت ہی امیر آدمی تھا‘ اللہ…

کنفیوژن

وراثت میں اسے پانچ لاکھ 18 ہزار چارسو طلائی سکے…