جمعہ‬‮ ، 04 جولائی‬‮ 2025 

’’کھودا پہاڑ نکلا چوہا ‘‘شہلارضاکودھمکی آمیزخط کاڈراپ سین

datetime 8  ‬‮نومبر‬‮  2016
ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

کراچی(مانیٹرنگ ڈیسک) ڈپٹی اسپیکر سندھ اسمبلی شہلا رضا کو ملنے والا دھمکی آمیز خط چائنہ کٹنگ نکلا۔ دھمکی آمیزخط کا ڈراپ سین جلد ہی ہو گیا۔ایک نجی ٹی وی کی رپورٹ کے مطابق سندھ اسمبلی کی ڈپٹی اسپیکرشہلا رضا کو راولپنڈی کے علاقے سیٹلائٹ ٹاون سے لکھے گئے خط میں پچاس کروڑ روپے دینے کا مطالبہ اور سندھ اسمبلی کوبم سے اڑانے کی دھمکی دی گئی تھی۔خط میں یہ دھمکی بھی دی گئی تھی کہ اگر رقم نہ دی تو تمہارا حشر بھی بینظیربھٹو جیسا کر دوں گا۔مگر کھودا پہاڑ نکلا چوہا کے مصداق ہوا یوں کہ جب خط میں درج موبائل نمبر پرعمران لاشاری سے رابطہ کیا گیا تو اُنھوں نے ایسے کسی خط سے انکار کردیا۔ بولے خط اُنھوں نے نہیں بلکہ اُن کے مخالفین نے لکھا جن کیساتھ پچیس ایکڑ زمین کا تنازع چل رہاہے۔خط کا ڈراپ سین تو ہوگیا مگر اِس سارے معاملے سے شہلا رضا کو کافی نذہنی اذیت اٹھانا پڑی۔واضح رہے کہ شہلارضاسے ایک دھمکی آمیزخط لکھ کر50کروڑبھتہ دینے کامطالبہ کیاگیاتھا۔

موضوعات:

آج کی سب سے زیادہ پڑھی جانے والی خبریں
آج کی سب سے زیادہ پڑھی جانے والی خبریں


کالم



وائے می ناٹ


میرا پہلا تاثر حیرت تھی بلکہ رکیے میں صدمے میں…

حکمت کی واپسی

بیسویں صدی تک گھوڑے قوموں‘ معاشروں اور قبیلوں…

سٹوری آف لائف

یہ پیٹر کی کہانی ہے‘ مشرقی یورپ کے پیٹر کی کہانی۔…

ٹیسٹنگ گرائونڈ

چنگیز خان اس تکنیک کا موجد تھا‘ وہ اسے سلامی…

کرپٹوکرنسی

وہ امیر آدمی تھا بلکہ بہت ہی امیر آدمی تھا‘ اللہ…

کنفیوژن

وراثت میں اسے پانچ لاکھ 18 ہزار چارسو طلائی سکے…

دیوار چین سے

میں دیوار چین پر دوسری مرتبہ آیا‘ 2006ء میں پہلی…

شیان میں آخری دن

شیان کی فصیل (سٹی وال) عالمی ورثے میں شامل نہیں…

شیان کی قدیم مسجد

ہوکنگ پیلس چینی سٹائل کی عمارتوں کا وسیع کمپلیکس…

2200سال بعد

شیان بیجنگ سے ایک ہزار اسی کلومیٹر کے فاصلے پر…

ٹیرا کوٹا واریئرز

اس کا نام چن شی ہونگ تھا اوروہ تیرہ سال کی عمر…