سرگودھا(آن لائن) سنئیر سیاستدان جاوید ہاشمی کا دوبارہ مسلم لیگ ن میں شامل ہو نے کا امکان ہے ،انہیں مرکزی عہدہ یا سینیٹ ٹکٹ سے بھی نوازا جا سکتا ہے ، مسلم لیگی ذرائع کے مطابق سینئر سیاستدان مخدود جاوید ہاشمی کل 9نومبر کو باضابطہ طور پر پاکستان مسلم لیگ ن میں شمولیت کا اعلان کرینگے اس سے پہلے بھی ان کی شمولیت کا اعلان کیا گیا تھا
تاہم بیماری کے باعث وہ اعلان نہ کر سکے تھے ،یاد رہے کہ وزیر اعظم پاکستان میاں محمد نواز شریف نے حکم دے رکھا تھا کہ سینئر سیاستدان مخدوم جاوید ہاشمی کو مسلم لیگ ن میں واپس لایا جائے جس پر گورنر پنجاب رفیق رجوانہ نے چند ماہ میں متعدد ملاقات جاوید ہاشمی سے کر چکے ہیں۔