جمعرات‬‮ ، 23 جنوری‬‮ 2025 

سرل لیکس کمیشن کے سربراہ اور ان کی بیٹی کس کے ملازم ہیں؟طاہرالقادری نے بہت بڑا دعویٰ کردیا

datetime 7  ‬‮نومبر‬‮  2016
ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

لندن /لاہور(این این آئی )پاکستان عوامی تحریک کے قائد ڈاکٹر طاہر القادری نے کہا ہے کہ پنجاب حکومت کی طرف سے اپنے ملازم کو سرل لیکس کمیشن کا سربراہ مقرر کئے جانے پر میں نیوز لیکس کی تحقیقات کے حوالے سے ایک بار پھر کہوں گا ’’ انا للہ و انا الیہ راجعون‘‘اور اس کے ساتھ ساتھ اللہ رب العزت سے دعا گو بھی ہوں کہ اللہ تعالیٰ پاکستان اور اسکے 19کروڑ عوام کی حفاظت کرے اس کے ساتھ ساتھ کرپٹ مقتدر ایلیٹ کے ہاتھوں بچ جانیوالے واحد ادارے فوج کی سلامتی کیلئے بھی دعا گو ہوں ۔ان خیالات کا اظہار انہوں نے گزشتہ روز لندن میں الیکٹرونک میڈیا کے پاکستانی نمائندوں اور سنیئر صحافیوں کے اعزاز میں دئیے جانیوالے عشائیہ کے موقع پر گفتگو ہوئے کیا ۔

اس موقع پر تحریک منہاج القرآن انٹرنیشنل کی سپریم کونسل کے چیئر مین ڈاکٹر حسن محی الدین، صدر یوکے خرم شہزاد، جنرل سیکرٹری عمرنوید، میڈیا کوارڈینیٹرآفتاب بیگ،شاہد مرسلین اورداؤد مشہدی بھی موجود تھے ۔ڈاکٹر طاہر القادری نے کہاکہ قوم کو دھوکہ دینے کیلئے ریٹائرڈ جسٹس کا نام استعمال کیا گیا یہ ریٹائرڈ جسٹس اس وقت پنجاب حکومت کے ملازم ہیلتھ کیئر کمیشن کے چیئرمین ہیں جن کا تقرر میاں شہباز شریف نے اپنے ہاتھوں سے کیا ۔یہ دونوں خاندان ایک دوسرے کے پرانے نیاز مند ہیں ۔جسٹس ریٹائرڈ عامر رضا خان تنہا شہباز حکومت کے ملازم نہیں انکی بیٹی بھی شریف خاندان کے ذاتی کالج شریف میڈیکل کالج میں وائس پرنسپل ہیں ۔’’ذاتی نوکر کمیشن‘‘ کیا فیصلہ دے گا

ایک ماہ کے طویل انتظار کی قطعاً ضرورت نہیں ہے ۔اس کمیشن سے وہی فیصلہ آئے گا جس کی کسی بھی نیاز مند سے توقع کی جا سکتی ہے ۔انہوں نے کہاکہ سرل لیکس کو ایک ماہ گزر گیا اب کمیشن اپنے قیام کے ایک ماہ بعد رپورٹ وزیر اعظم کو دے گا اس کے بعد وزیر اعظم کی مرضی رپورٹ جاری کریں یا نہ کریں اس لئے اس سرل لیکس کمیشن پر بھی میرا تبصرہ ’’ انا للہ و انا الیہ راجعون‘‘ ہے۔انہوں نے کہاکہ جس ملک میں حکومت قومی سلامتی کے ساتھ ساتھ قومی سلامتی کے اداروں کے ساتھ بھی کھیل کھیلے اور کوئی ہاتھ روکنے والا نہ ہو تو اس ملک اور اسکے عوام کا اللہ ہی حافظ ہے ۔

موضوعات:

آج کی سب سے زیادہ پڑھی جانے والی خبریں


کالم



اسی طرح


بھارت میں من موہن سنگھ کو حادثاتی وزیراعظم کہا…

ریکوڈک میں ایک دن

بلوچی زبان میں ریک ریتلی مٹی کو کہتے ہیں اور ڈک…

خود کو کبھی سیلف میڈنہ کہیں

’’اس کی وجہ تکبر ہے‘ ہر کام یاب انسان اپنی کام…

20 جنوری کے بعد

کل صاحب کے ساتھ طویل عرصے بعد ملاقات ہوئی‘ صاحب…

افغانستان کے حالات

آپ اگر ہزار سال پیچھے چلے جائیں تو سنٹرل ایشیا…

پہلے درویش کا قصہ

پہلا درویش سیدھا ہوا اور بولا ’’میں دفتر میں…

آپ افغانوں کو خرید نہیں سکتے

پاکستان نے یوسف رضا گیلانی اور جنرل اشفاق پرویز…

صفحہ نمبر 328

باب وڈورڈ دنیا کا مشہور رپورٹر اور مصنف ہے‘ باب…

آہ غرناطہ

غرناطہ انتہائی مصروف سیاحتی شہر ہے‘صرف الحمراء…

غرناطہ میں کرسمس

ہماری 24دسمبر کی صبح سپین کے شہر مالگا کے لیے فلائیٹ…

پیرس کی کرسمس

دنیا کے 21 شہروں میں کرسمس کی تقریبات شان دار طریقے…