پیر‬‮ ، 23 دسمبر‬‮ 2024 

غفلت یا کوتاہی کی کوئی گنجائش نہیں,وزیراعلیٰ،

datetime 7  ‬‮نومبر‬‮  2016
ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

لاہور(نیوزرپورٹر) وزیر اعلیٰ پنجاب محمد شہباز شریف نے کہا ہے کہ عوامی فلاحی منصوبوں کی تکمیل کیلئے عزم، جذبے اور محنت سے کام کرنا ہوگا اور ناامیدی اور مایوسی کو شکست دے کر امید کے چراغ جلانے ہوں گے۔ فلاحی منصوبوں میں جدت سے کام لیتے ہوئے تیزی سے آگے بڑھنا ہوگا تاکہ عوام جلد از جلد منصوبوں کے ثمرات سے مستفید ہوسکیں۔ ’’خادم پنجاب صا ف پانی پروگرام‘‘ کو بھی انفرادیت اور جدت کے اصولوں کے تحت چلانا ہوگا اور اس اہم منصوبے کی جلد تکمیل کیلئے کوئی بھی کسر اٹھا نہ رکھنا ہوگی۔ اس اہم منصوبے میں محکموں کی استعدادکار میں کمی، معاملہ فہمی میں فقدان اور دیگر عوامل کو ہرگز آڑے نہ آنے دیا جائے۔

وہ آج یہاں پنجاب صاف پانی کمپنی اور انجینئرنگ، مینجمنٹ اینڈ کنسلٹنٹ کمپنیوں کے افسران، انجینئرز اور عملے سے خطاب کر رہے تھے۔ وزیراعلیٰ محمد شہبازشریف نے اجلاس سے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ صاف پانی صحت مند زندگی کی علامت ہے اور صحت مند معاشرے کی تشکیل میں کلیدی حیثیت رکھتا ہے لیکن مقام افسوس ہے کہ ماضی کی حکومتوں نے اس اہم مسئلے کی جانب کوئی توجہ نہیں دی جس کی بنا پر اس منصوبے پر کوئی اہم پیش رفت نہ ہوسکی۔ اربوں روپے کی سکیمیں تو ضرور بنائی گئیں لیکن انہیں فعال نہیں کیا گیا۔ ماضی کی حکومتوں اور محکموں نے اپنی ذمہ داریاں پوری نہیں کیں جس کی بنا پر آج بھی بیشتر آبادی صاف پانی سے محروم ہے۔انہوں نے کہا کہ اس نااہلی اور کوتاہی کے باعث پینے کے صاف پانی کی فراہمی ایک چیلنج بن چکی ہے۔ کم وسیلہ طبقات کو آج بھی صاف پانی میسر نہیں جو انتہائی افسوسناک بات ہے اور دیہات اور دور دراز علاقوں میں بسنے والے

شہری بھی صاف پانی کی نعمت سے محروم ہیں۔صاف پانی میسر نہ آنے سے شہری بیماریوں کا شکار ہوتے ہیں اور یہی وجہ ہے کہ پاکستان مسلم لیگ (ن) کی پنجاب حکومت نے ہیپاٹائٹس اور گندے پانی سے پھیلنے والی دیگر بیماریوں پر قابو پانے کیلئے صاف پانی کی فراہمی کا میگاپراجیکٹ ترتیب دیا ہے۔ محکموں کی استعدادکار میں کمی، معاملہ فہمی میں فقدان اور عزم کا نہ ہونا وہ وجوہات جن کے باعث پینے کے صاف پانی کے پروگرام پر تیز رفتاری سے عملدرآمد نہیں ہوا۔ انہوں نے کہا کہ عوام کو صاف پانی کی فراہمی ہماری ذمہ داری ہے۔آلودہ پانی ہمارے بچوں کا مقدر نہیں۔ ’’خادم پنجاب صاف پانی پروگرام‘‘ کیلئے اربوں روپے اسی لئے مختص کئے گئے ہیں کہ شہریوں کو پینے کے صاف پانی کی فراہمی یقینی بنائی جاسکے اور یہ منصوبہ انسانوں کی صحت کیلئے بہت اہمیت کا حامل ہے۔ انہوں نے کہا کہ آلودہ اور گندا پانی متعدی بیماریوں کا باعث بنتا ہے جس میں ہیپاٹائٹس جیسا مہلک مرض بھی شامل ہے۔ انہوں نے کہا کہ پنجاب حکومت نے انسانی زندگی کے اس اہم مسئلے کی جانب بھرپور توجہ مرکوز کی ہے اور صوبہ بھر کے عوام کو پینے کے صاف پانی کی فراہمی کیلئے اربوں روپے کی لاگت
(صفحہ جاری 2—–)

سے ایک جامع منصوبہ تشکیل دیا گیا ہے۔ منصوبے کی تکمیل کیلئے شفاف طریقے سے دنیا کی بہترین کمپنیوں کا انتخاب کیا جا رہا ہے تاکہ یہ منصوبہ عالمی معیار کا ہو اور مستقل بنیادوں پر عوام کو پانی کی فراہمی کو یقینی بنایا جاسکے۔ انہوں نے کہا کہ عوام کو بنیادی سہولتوں کی فراہمی حکومت کی ذمہ داری ہے اور میں صوبے کے عوام کا خادم ہونے کے ناطے عوام کے ساتھ اللہ کو بھی جوابدہ ہوں۔ انہوں نے کہا کہ آلودہ پانی ہمارے نونہالوں کا مقدر نہیں۔ ’’خادم پنجاب صاف پانی پروگرام‘‘ عوام کو حفظان صحت کے مطابق صاف پانی کی فراہمی کی جانب سے ایک ہم قدم ہے اور صوبے میں صاف پانی پروگرام کیلئے 7 ہزار سے زائدمقامات کی نشاندہی کی گئی ہے۔

ان مقامات کیلئے سپروائزری رول کے حوالے سے انجینئرنگ، مینجمنٹ اینڈ کنسلٹنٹ کمپنیوں (ای ایم سیز) کا کردار بہت اہمیت کا حامل ہے اور ای ایم سیز کے عملے کی جدید تقاضوں کے مطابق تربیت نہایت اہمیت کی حامل ہے۔ہمیں عزم، جذبے، انفرادیت، جدت اور محنت سے کام کرنا ہے اور وقت آ گیا ہے کہ روایتی طریقہ کار کو چھوڑ کر جدت اور محنت سے آگے بڑھا جائے۔ وزیراعلیٰ نے تقریب میں موجود عملے پر زور دیا کہ آپ سب نے اس پروگرام کو کامیاب بنانے کیلئے ایک ٹیم ورک کے طو رپر کام کرنا ہے اور درست سمت میں تیز رفتاری سے منزل کے حصول کیلئے پیشقدمی کرنا ہوگی اور آپ کو پینے کے صاف پانی کے پروگرام کو کامیابی سے ہمکنار کرنے کیلئے چیلنج پر پورا اترنا ہے

اور اس اہم منصوبے کو ہم نے مل کر ایمانداری اور محنت سے پایہ تکمیل تک پہنچانا ہے اور پینے کے صاف پانی پروگرام کو کامیابی سے ہمکنار کرناہے۔ انہوں نے کہا کہ صاف پانی پروگرام انسانی زندگیوں کا معاملہ ہے ، اس میں کسی غفلت یا کوتاہی کی کوئی گنجائش نہیں۔ صاف پانی کمپنی اور انجینئرنگ، مینجمنٹ اینڈ کنسلٹنٹ کمپنیوں کے عملے نے اس موقع پر وزیراعلیٰ کو یقین دلایا کہ وہ اس اہم منصوبے کی جلد اور عالمی معیار کے مطابق تکمیل کیلئے کوئی کسر اٹھا نہ رکھیں گے اور اپنے فرائض محنت اور لگن سے سرانجام دے کر وزیراعلیٰ کی امیدوں پر پورا اتریں گے۔صوبائی وزیر ہاؤسنگ تنویر اسلم ملک، چیئرمین پنجاب صاف پانی کمپنی ساؤتھ ایم پی اے محمد کاشف ، چیئرمین منصوبہ بندی و ترقیات، چیف ایگزیکٹو آفیسر پنجاب صاف پانی کمپنی ساؤتھ اور اعلیٰ حکام بھی اس موقع پر موجود تھے۔

موضوعات:



کالم



طفیلی پودے‘ یتیم کیڑے


وہ 965ء میں پیدا ہوا‘ بصرہ علم اور ادب کا گہوارہ…

پاور آف ٹنگ

نیو یارک کی 33 ویں سٹریٹ پر چلتے چلتے مجھے ایک…

فری کوچنگ سنٹر

وہ مجھے باہر تک چھوڑنے آیا اور رخصت کرنے سے پہلے…

ہندوستان کا ایک پھیرا لگوا دیں

شاہ جہاں چوتھا مغل بادشاہ تھا‘ ہندوستان کی تاریخ…

شام میں کیا ہو رہا ہے؟

شام میں بشار الاسد کی حکومت کیوں ختم ہوئی؟ اس…

چھوٹی چھوٹی باتیں

اسلام آباد کے سیکٹر ایف ٹین میں فلیٹس کا ایک ٹاور…

26نومبر کی رات کیا ہوا؟

جنڈولہ ضلع ٹانک کی تحصیل ہے‘ 2007ء میں طالبان نے…

بے چارہ گنڈا پور

علی امین گنڈا پور کے ساتھ وہی سلوک ہو رہا ہے جو…

پیلا رنگ

ہم کمرے میں بیس لوگ تھے اور ہم سب حالات کا رونا…

ایک ہی بار

میں اسلام آباد میں ڈی چوک سے تین کلومیٹر کے فاصلے…

شیطان کے ایجنٹ

’’شادی کے 32 سال بعد ہم میاں بیوی کا پہلا جھگڑا…