جمعرات‬‮ ، 15 مئی‬‮‬‮ 2025 

کراچی میں حالات بگڑ گئے،شیلنگ اورہوائی فائرنگ کا سلسلہ جاری،حکومت نے بڑا قدم اُٹھانے کا فیصلہ کرلیا

datetime 7  ‬‮نومبر‬‮  2016
ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

کراچی (این این آئی) شہرِقائد میں جاری فرقہ وارانہ قتل و غارت اور گرفتاریوں کے خلاف کراچی کے علاقے ملیر میں اہل تشیع برادری کی جانب سے احتجاجی دھرنا جاری ہے پولیس نے مظاہرین سے سختی سے نمٹنے کا فیصلہ کرتے ہوئے گرفتاریاں شروع کردی ہیں ۔تفصیلات کے مطابق کراچی کے علاقے ملیر پندرہ میں اہل تشیع برادری کی جانب سے شہر میں فرقہ وارانہ قتل و غارت اور گرفتاریوں کے خلاف جاری دھرنے کو منتشر کرنے کیلیے پولیس کی جانب سے شیلنگ اور ہوائی فائرنگ کا سلسلہ جاری ہے۔ پولیس کی جانب سے دھرنے

میں شریک دو افراد کو حراست میں بھی لیا گیا ہے۔کراچی میں گزشتہ دو دنوں میں سابق سینیٹر فیصل رضا عابدی اور آل پاکستان شیعہ ایکشن کمیٹی کیسربراہ مولانا مرزا یوسف حسین سمیت متعدد افراد کو حراست میں لیا گیا ہے۔گرفتاریوں اور قتل و غارت کے خلاف شہر قائد کے علاقے ملیر 15 میں مشتعل مظاہرین نے نا صرف شاہراہ فیصل کو نیشنل ہائی وے سے ملانے والی سڑک بند کردی ہے بلکہ ٹرین کے ٹریک کو بھی بند کردیا ہے جس کے سبب تیز گام کو لانڈھی اسٹیشن پر روک دیا گیا ہے جس سے ٹرینوں کی آمدو رفت معطل ہوگئی ہے۔

دھرنے میں خواتین اور بچوں کی بھی بڑی تعداد موجود ہے۔پولیس کی جانب سے مظاہرین کو منتشر کرنے اور سڑک پر ٹریفک کی روانی کو بحال کرنے کے لیے پولیس کی جانب سے وقفے وقفے سے شیلنگ جاری ہے جبکہ پولیس کے تازہ دم دستے بھی پہنچ چکے ہیں اور مظاہرین کو لاٹھی چارج کے ذریعے منتشر کرنیکا فیصلہ کیا گیا ہے۔واضح رہے کہ کراچی کے میں ہونے والے قتل و غارت اور اہل تشیع برادری سے تعلق رکھنے والے اہم افراد کی گرفتاریوں کے خلاف گزشتہ روز بھی نمائش اور اولڈ رضویہ کے مقام پر دھرنا دیا

تھا مظاہرین کا موقف تھا کہ ہمارے ہی لوگوں کو قتل کیا جارہا ہے اور ہمارے ہی رہنما گرفتار بھی کیے جارہے ہیں۔دوسری جانب ملیر 15 میں دھرنے کے سبب علاقے کے عوام کو بھی شدید مشکلات کا سامنا ہے آمد و رفت مسدود ہوکر رہ گئی ہے اور نظامِ زندگی تعطل کا شکار ہے۔

آج کی سب سے زیادہ پڑھی جانے والی خبریں


کالم



7مئی 2025ء


پہلگام واقعے کے بارے میں دو مفروضے ہیں‘ ایک پاکستان…

27ستمبر 2025ء

پاکستان نے 10 مئی 2025ء کو عسکری تاریخ میں نیا ریکارڈ…

وہ بارہ روپے

ہم وہاں تین لوگ تھے‘ ہم میں سے ایک سینئر بیورو…

محترم چور صاحب عیش کرو

آج سے دو ماہ قبل تین مارچ کوہمارے سکول میں چوری…

شاید شرم آ جائے

ڈاکٹرکارو شیما (Kaoru Shima) کا تعلق ہیرو شیما سے تھا‘…

22 اپریل 2025ء

پہلگام مقبوضہ کشمیر کے ضلع اننت ناگ کا چھوٹا…

27فروری 2019ء

یہ 14 فروری 2019ء کی بات ہے‘ مقبوضہ کشمیر کے ضلع…

قوم کو وژن چاہیے

بادشاہ کے پاس صرف تین اثاثے بچے تھے‘ چار حصوں…

پانی‘ پانی اور پانی

انگریز نے 1849ء میں پنجاب فتح کیا‘پنجاب اس وقت…

Rich Dad — Poor Dad

وہ پانچ بہن بھائی تھے‘ تین بھائی اور دو بہنیں‘…

ڈیتھ بیڈ

ٹام کی زندگی شان دار تھی‘ اللہ تعالیٰ نے اس کی…