الاحساء(این این آئی)شہادت سے قبل سعودی فوجی کا اپنی اہلیہ کے نام آخری پیغام سامنے آیا ہے جس میں انہوں نے اپنی بیوی سے کہاکہ میں تمہاری ملاقات کا بہت مشتاق ہوں میں تھکا ہوا ہوں اور لمبی نیند لینا چاہتا ہوں۔ اس کے بعد اس نے اپنی ایک تصویر بھی بھیجی جس میں وہ مسکرا رہا ہے،سعودی عرب کے فوجی ثامر العنزی کی شادی کو صرف چھ ماہ گزرے تھے کہ وہ اپنی دلہن کو کو چھوڑ کر مملکت کی جنوبی سرحد پر چلا گیا۔ محاذ پر اپنی آخری لڑائی میں اس نے 30 حوثیوں کی زندگی کا خاتمہ کیا اور پھر شہید ہو گیا۔ محاذ جنگ پر فائرنگ اور توپوں کے گولوں کا نشانہ بننے والے ثامر العنزی نے شہادت سے چند گھنٹے قبل اپنی اہلیہ امانی الرویلی کو واٹس ایپ پر الوداعی پیغام بھیجا تھا۔امانی کے مطابق یہ پیغام اس کو رات کو ڈھائی بجے موصول ہوا جس میں ثامر نے کہنا تھا کہ میں تمہاری ملاقات کا بہت مشتاق ہوں میں تھکا ہوا ہوں اور لمبی نیند لینا چاہتا ہوں۔ اس کے بعد اس نے اپنی ایک تصویر بھی بھیجی جس میں وہ مسکرا رہا ہے۔ثامر العنزی مملکت کی جنوبی سرحدی پڑی پر جازان کے صوبے میں حوثی ملیشیاؤں کے ساتھ جھڑپوں میں شہید ہوا۔ اس کی اہلیہ امانی کا کہنا تھا کہ مجھے فخر ہے کہ میں شہید ثامر کی بیوہ ہوں۔