اسلام آباد(آئی این پی)اچانک سعودی عرب کی کونسی بڑی شخصیت پاکستان پہنچ گئی؟ کس سے ملاقات کی ؟ بڑی خبر آگئی ،کمانڈر رائل سعودی ایئر فورس میجر جنرل محمد بن صالح العتیبی نے نیول ہیڈکوارٹرز اسلام آباد کا دورہ کیاجہاں انھوں نے پاک بحریہ کے سربراہ ایڈمرل محمد ذکاء اللہ سے ملاقات کی اس دوران باہمی دلچسپی کے پیشہ ورانہ اُمور پر تبادلہ خیال کیا گیا۔پاک بحریہ کے سر براہ نے دہشت گری کے خلاف جنگ بشمول کو لیشن میری ٹائم کمپین پلان اور بحری قزاقی کے خلاف آپریشنز میں پاک بحریہ کی شمولیت کے سلسلے میں پاکستان کے عزم اور کار کردگی پر بھی روشنی ڈالی۔ کمانڈر رائل سعودی ایئر فورس نے خطے میں امن و استحکام اور میری ٹائم سکیورٹی کو یقینی بنانے کے ضمن میں پاکستان نیوی کے کردار اور عزمِ مصمم کی تعریف کی۔