پیر‬‮ ، 03 ‬‮نومبر‬‮ 2025 

براہمداغ بگٹی کو واپسی کی دعوت ۔۔۔وزیراعلی نے یہ پیغام اچانک کیوں دیدیا ؟

datetime 7  ‬‮نومبر‬‮  2016
ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

کوئٹہ (آئی این پی ) وزیر اعلیٰ بلوچستان نواب ثناء اللہ زہری نے براہمداغ بگٹی کو واپس پاکستان آ نے کی دعوت دیتے ہوئے کہا ہے کہ یہاں سرفرا ز بگٹی آپ کے استقبال کرینگے۔ پاکستان کا دل بہت بڑا ہے اور ہم سب کو سینے سے لگانے کیلئے تیار ہیں تاہم باہر بیٹھے لوگوں کا ایجنڈا ہی یہی ہے کہ وہ بھائی سے بھائی کو لڑائیں۔ باہر بیٹھے لوگوں کواب یہ کھیل مزید کھیلنے کی اجازت نہیں دی جائیگی۔پیر کوئٹہ کے سول سیکرٹریٹ میں 202فراریوں کے ہتھیار ڈال کر قومی دھارے میں شامل ہونے کے حوالے سے منعقدہ تقریب سے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ پہاڑوں پر بیٹھے لوگوں کو بھی پیغام ہے وہ قومی دھارے میں شامل ہوجائیں کیونکہ ہتھیار دینے والے خود بیرون ملک عیاشی کر رہے ہیں مگر معصوم لوگوں کو ہتھیار دیکر سیکیورٹی فورسز کے سامنے کھڑا کر دیا گیا۔ انہوں نے ہتھیار ڈال کر قومی دھارے میں شامل ہونے والوں کو مخاطب کرتے ہوئے کہا کہ قومی دھار ے میں شامل ہونیوالے بھائیوں اور بیٹوں کو خوش آمدید کہتاہوں ، آپ کے فیصلے سے آپ کے خاندانوں پر بھی اچھیاثرات مرتب ہوں گے۔نواب ثناء اللہ زہری نے مزید کہا کہ اس میں ہماری پوری نسل تباہ کردی گئی، حکومت پرامن بلوچستان کے تحت آپ کی بھرپور معاونت کریگی۔’’ہم سب محب وطن پاکستانی ہیں اور رہیں گے‘‘۔جاوید مینگل کو بھی انہوں نے واپس آنے کی دعوت دیتے ہوئے کہا کہ یہاں آپکا استقبال ہو گا۔ انہوں نے کہا کہ آپکا علاقہ بلوچستان ہے یہاں آکر کمانڈ کریں۔ہم واپس آنیوالوں کو اپنے سینے سے لگائیں گے۔ نواب ثناء اللہ زہری نے کہا کہ براہمداغ بگٹی کو واپس پاکستان آ نے کی دعوت دیتے ہوئے کہا ہے کہ یہاں سرفرا ز بگٹی آپ کے استقبال کرینگے۔ پاکستان کا دل بہت بڑا ہے اور ہم سب کو سینے سے لگانے کیلئے تیار ہیں تاہم باہر بیٹھے لوگوں کا ایجنڈا ہی یہی ہے کہ وہ بھائی سے بھائی کو لڑائیں۔ باہر بیٹھے لوگوں کواب یہ کھیل مزید کھیلنے کی اجازتنہیں دی جائیگی۔ح ن

موضوعات:



کالم



عدیل اکبرکو کیاکرناچاہیے تھا؟


میرا موبائل اکثر ہینگ ہو جاتا ہے‘ یہ چلتے چلتے…

خود کو ری سیٹ کریں

عدیل اکبر اسلام آباد پولیس میں ایس پی تھے‘ 2017ء…

بھکاریوں سے جان چھڑائیں

سینیٹرویسنتے سپین کے تاریخی شہر غرناطہ سے تعلق…

سیریس پاکستان

گائوں کے مولوی صاحب نے کسی چور کو مسجد میں پناہ…

کنفیوز پاکستان

افغانستان میں طالبان حکومت کا مقصد امن تھا‘…

آرتھرپائول

آرتھر پائول امریکن تھا‘ اکائونٹس‘ بجٹ اور آفس…

یونیورسٹی آف نبراسکا

افغان فطرتاً حملے کے ایکسپرٹ ہیں‘ یہ حملہ کریں…

افغانستان

لاہور میں میرے ایک دوست تھے‘ وہ افغانستان سے…

یہ ہے ڈونلڈ ٹرمپ

لیڈی اینا بل ہل کا تعلق امریکی ریاست جارجیا سے…

دنیا کا واحد اسلامی معاشرہ

میں نے چار اکتوبر کو اوساکا سے فوکوشیما جانا…

اوساکا۔ایکسپو

میرے سامنے لکڑی کا ایک طویل رِنگ تھا اور لوگ اس…