بدھ‬‮ ، 22 جنوری‬‮ 2025 

ریحام خان کے الزامات! عمران خان نے ایسا جواب دیدیا کہ سب حیران رہ گئے

datetime 7  ‬‮نومبر‬‮  2016
ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

اسلام آباد (مانیٹرنگ ڈیسک )پاکستان تحریک انصاف کے چیئر مین عمران خان نے بنی گالہ میں میڈیا سے پانامہ لیکس پر گفتگو کر رہے تھے ، ایک صحافی نے عمران خان سے ریحام کی جانب سے لگائے جانے والے الزامات سے متعلق سوال پوچھا تو عمران خان نے جواب میں اس موضوع پر بات کرنے سے انکار کر دیا ۔

انہوں نے کہا کہ میں اس موضوع پر بات نہیں کرنا چاہتا ۔ یا د رہے کہ اس سے قبل تحریک انصاف کے چیئرمین عمران خان کی سابقہ اہلیہ ریحام خان نے سابقہ شادی سے متعلق خاموشی توڑ تے ہوئے اہم انکشافات کرکے رازوں سے پردہ اٹھا دیا تھا، ریحام خان نے انکشاف کیاہے کہ ان کا عمران خان سے نکاح 8جنوری 2015کو نہیں بلکہ 31اکتوبر 2014اور اسلامی تاریخ کے مطابق 7محرم کو نکاح ہوا ہے، دوبارہ نکاح کی تقریب صرف فوٹو سیشن کیلئے تھی،ہماری شادی کی خبر تھرڈ پارٹی نے لیک کی،نکاح خفیہ رکھنے میں میری

مرضی شامل نہیں تھی ۔اتوار کو ایک نجی ٹی وی کے مطابق پی ٹی آئی چیئرمین عمران خان کی سابقہ اہلیہ ریحام خان نے اپنی سابقہ شادی سے متعلق اہم انکشافات کرکے رازوں سے پردہ اٹھا دیا ہے ۔6 جنوری2015 کو عمران خان نے ریحام خان کو دل دینے کا اعتراف کیا اور پھر فٹافٹ شیروانی کی پریشانی ختم ہو گئی۔ 8 جنوری 2015 کو کپتان اور ریحام کا نکاح ہوا۔اب ریحام خان نے آخر کار خاموشی توڑتے ہوئے یہ انکشاف کیا ہے کہ ان کا کپتان سے نکاح اصل میں 8جنوری 2015 کو نہیں بلکہ 7 محرم یعنی31 اکتوبر 2014 کو ہو اتھا۔

موضوعات:



کالم



ریکوڈک میں ایک دن


بلوچی زبان میں ریک ریتلی مٹی کو کہتے ہیں اور ڈک…

خود کو کبھی سیلف میڈنہ کہیں

’’اس کی وجہ تکبر ہے‘ ہر کام یاب انسان اپنی کام…

20 جنوری کے بعد

کل صاحب کے ساتھ طویل عرصے بعد ملاقات ہوئی‘ صاحب…

افغانستان کے حالات

آپ اگر ہزار سال پیچھے چلے جائیں تو سنٹرل ایشیا…

پہلے درویش کا قصہ

پہلا درویش سیدھا ہوا اور بولا ’’میں دفتر میں…

آپ افغانوں کو خرید نہیں سکتے

پاکستان نے یوسف رضا گیلانی اور جنرل اشفاق پرویز…

صفحہ نمبر 328

باب وڈورڈ دنیا کا مشہور رپورٹر اور مصنف ہے‘ باب…

آہ غرناطہ

غرناطہ انتہائی مصروف سیاحتی شہر ہے‘صرف الحمراء…

غرناطہ میں کرسمس

ہماری 24دسمبر کی صبح سپین کے شہر مالگا کے لیے فلائیٹ…

پیرس کی کرسمس

دنیا کے 21 شہروں میں کرسمس کی تقریبات شان دار طریقے…

صدقہ

وہ 75 سال کے ’’ بابے ‘‘ تھے‘ ان کے 80 فیصد دانت…