دو مذہبی جماعتوں پرپابندی لگانے کی سفارش

6  ‬‮نومبر‬‮  2016

اسلام آباد(این این آئی)نیشنل کاؤنٹر ٹیررازم اتھارٹی (نیکٹا) نے وزارت داخلہ کو جماعت الاحرار اور لشکر جھنگوی العالمی کو کالعدم تنظیم قرار دینے کی سفارش کردی۔نیکٹا کی جانب سے وزارت داخلہ کو لکھے گئے خط کے مطابق ’اتھارٹی کی طرف سے جماعت الاحرار اور لشکر جھنگوی العالمی کو کالعدم تنظیموں کی فہرست میں شامل کرنے کی سفارش کی جاتی ہے۔

واضح رہے کہ کالعدم تحریک طالبان پاکستان (ٹی ٹی پی) سے علیحدہ ہونے کے بعد جماعت الاحرار اگست 2014 میں ابھر کر سامنے آئی تھی۔دہشت گرد تنظیم نے پاکستان میں سکیورٹی اہلکاروںِ قانون نافذ کرنے والے اداروں، سرکاری تنصیبات، سیاستدانوں، مذہبی اقلیتوں اور وکلا پر کئی حملے کیے۔جماعت الاحرار نے رواں سال 8 اکتوبر کو کوئٹہ میں وکلا پر حملے کی ذمہ داری بھی قبول کی تھی جس میں 70 افراد جاں بحق ہوئے تھے۔اگست میں امریکی محکمہ خارجہ نے جماعت الاحرار کا نام دہشت گردوں کی عالمی فہرست میں شامل کردیا تھا۔

لشکر جھنگوی سے علیحدہ ہونے والی لشکر جھنگوی العالمی ملک میں بالخصوص کراچی اور کوئٹہ میں متعدد فرقہ وارانہ حملوں میں ملوث ہے۔رواں سال 25 اکتوبر کو پولیس ٹریننگ کالج حملے کی ذمہ داری لشگر جھنگوی العالمی نے ہی قبول کی تھی جس میں 61 اہلکار شہید ہوئے تھے۔

موضوعات:



کالم



رِٹ آف دی سٹیٹ


ٹیڈکازینسکی (Ted Kaczynski) 1942ء میں شکاگو میں پیدا ہوا‘…

عمران خان پر مولانا کی مہربانی

ڈاکٹر اقبال فنا کوہاٹ میں جے یو آئی کے مقامی لیڈر…

بھکارستان

پیٹرک لوٹ آسٹریلین صحافی اور سیاح ہے‘ یہ چند…

سرمایہ منتوں سے نہیں آتا

آج سے دس سال قبل میاں شہباز شریف پنجاب کے وزیراعلیٰ…

اللہ کے حوالے

سبحان کمالیہ کا رہائشی ہے اور یہ اے ایس ایف میں…

موت کی دہلیز پر

باباجی کے پاس ہر سوال کا جواب ہوتا تھا‘ ساہو…

ایران اور ایرانی معاشرہ(آخری حصہ)

ایرانی ٹیکنالوجی میں آگے ہیں‘ انہوں نے 2011ء میں…

ایران اور ایرانی معاشرہ

ایران میں پاکستان کا تاثر اچھا نہیں ‘ ہم اگر…

سعدی کے شیراز میں

حافظ شیرازی اس زمانے کے چاہت فتح علی خان تھے‘…

اصفہان میں ایک دن

اصفہان کاشان سے دو گھنٹے کی ڈرائیور پر واقع ہے‘…

کاشان کے گلابوں میں

کاشان قم سے ڈیڑھ گھنٹے کی ڈرائیو پر ہے‘ یہ سارا…