ہفتہ‬‮ ، 13 دسمبر‬‮ 2025 

پابندی ختم ،چوہدر ی نثارنے جاتے جاتے عوام کوبڑی خوشخبری سنادی

datetime 6  ‬‮نومبر‬‮  2016 |

اسلام آباد (مانیٹرنگ ڈیسک)وفاقی وزیرداخلہ چوہدری نثار علی خان نے اسلحہ لائسنس کے اجراء پرعائد پابندی ختم کرنے پرغور شروع کردیا ہے جس کے تحت اسلحہ لائسنس کا اجراء مربوط سسٹم کے تحت ہوگا۔ تفصیلات کے مطابق وفاقی وزیرداخلہ چوہدری نثار علی خان نے اسلحہ لائسنس کے اجراء پرعائد پابندی ختم کرنے پرغورشروع کردیا ہے،

نئے لائسنسوں کا اجراء دسمبر 2016 یا جنوری 2017 میں شروع کیا جائے گا جب کہ اسلحہ لائسنسوں کا اجراء مربوط سسٹم کے تحت ہوگا۔ اجرا کے بعد پہلے ارکان پارلیمنٹ، مسلح افواج کے اعلیٰ افسران، ججوں اورصحافیوں کولائسنس ملیں گے اورڈاکٹروں، سرمایہ کاروں سمیت تاجروں کو بھی اسلحہ لائسنس جاری کئے جائیں گے جب کہ تعلیمی اداروں سمیت مختلف انسٹی ٹیوٹس کو بھی اسلحہ لائسنس جاری کئے جائیں گے ۔

اس بارے میں ابھی تک وزارت داخلہ کی طرف سے کوئی تصدیق یاتردید نہیں کی گئی ہے ۔واضح رہے کہ میڈیارپورٹس کے مطابق چوہدر ی نثارعلی خان اپنی آنکھوں اورہرینے کے علاج کےلئے بیرون ملک جارہے ہیں جبکہ وزیرداخلہ چوہدری نثارعلی خان نے اپنی پریس کانفرنس میں بھی اپنی سرجری کے بارے میں میڈیاکوآگاہ کیاتھا۔

موضوعات:

آج کی سب سے زیادہ پڑھی جانے والی خبریں


کالم



جج کا بیٹا


اسلام آباد میں یکم دسمبر کی رات ایک انتہائی دل…

عمران خان اور گاماں پہلوان

گاماں پہلوان پنجاب کا ایک لیجنڈری کردار تھا‘…

نوٹیفکیشن میں تاخیر کی پانچ وجوہات

میں نریندر مودی کو پاکستان کا سب سے بڑا محسن سمجھتا…

چیف آف ڈیفنس فورسز

یہ کہانی حمود الرحمن کمیشن سے شروع ہوئی ‘ سانحہ…

فیلڈ مارشل کا نوٹی فکیشن

اسلام آباد کے سرینا ہوٹل میں 2008ء میں شادی کا ایک…

جنرل فیض حمید کے کارنامے(آخری حصہ)

جنرل فیض حمید اور عمران خان کا منصوبہ بہت کلیئر…

جنرل فیض حمید کے کارنامے(چوتھا حصہ)

عمران خان نے 25 مئی 2022ء کو لانگ مارچ کا اعلان کر…

جنرل فیض حمید کے کارنامے(تیسرا حصہ)

ابصار عالم کو 20اپریل 2021ء کو گولی لگی تھی‘ اللہ…

جنرل فیض حمید کے کارنامے(دوسرا حصہ)

عمران خان میاں نواز شریف کو لندن نہیں بھجوانا…

جنرل فیض حمید کے کارنامے

ارشد ملک سیشن جج تھے‘ یہ 2018ء میں احتساب عدالت…

عمران خان کی برکت

ہم نیویارک کے ٹائم سکوائر میں گھوم رہے تھے‘ ہمارے…