بدھ‬‮ ، 25 دسمبر‬‮ 2024 

ایازصادق پھر عمران خان پر برس پڑے

datetime 6  ‬‮نومبر‬‮  2016
ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

لاہور( این این آئی)اسپیکر قومی اسمبلی سردار ایاز صادق نے کہا ہے کہ حکومت نے کوئلے سے بجلی پیدا کرنے کے زیر تعمیر منصوبوں سے ماحولیاتی آلودگی کو روکنے کیلئے ہر ممکنہ اقدامات اٹھائے ہیں تاہم مزید پلانٹس نہ لگانے کا فیصلہ کیا گیا ہے ،عوام عمران خان کے عزائم جان چکے ہیں ،پی ٹی آئی والے بتائیں کس کاایجنڈا لے کرچل رہے ہیں ؟،بلاول عمران خان سے عمر میں چھوٹے ہیں وہ انہیں چچا نہ کہیں تو اورکیا کہیں ،ایک طرف پاکستان میں دہشتگردی ہو رہی ہے اور دوسری طرف بھارت جو کر رہاہے

وہ بھی دہشتگردی ہے اور پاکستان کیلئے دہشتگردی کا مسئلہ بہت اہم ہے ۔ اپنے انتخابی حلقے کے دورہ کے موقع پر میڈیا سے گفتگوکرتے ہوئے سردار ایازصادق نے کہا کہ امن و امان حکومت کی ذمہ داری ہوتی ہے ،دفعہ144کی خلاف ورزی پر گرفتاریاں ہوتی ہیں ،پی ٹی آئی کے تمام زیر حراست کارکنوں کو رہا کردیا گیا ہے ۔ انہوں نے کہا کہ ہم اپوزیشن میں رہتے ہوئے اپوزیشن کو ٹارگٹ کرتے تھے مگر یہ سافٹ ٹارگٹ ہوتا تھا ۔ آج تحریک انصاف کا رویہ سب کے سامنے ہے ۔ انہوں نے کہا کہ اب ہماری عمریں چچا اورماموں والی ہیں ، بلاول پی ٹی آئی کے سربراہ سے عمرمیں چھوٹے ہیں وہ انہیں چچا نہ کہیں تو اورکیا کہیں ۔ تہذیب کے دائرے میں جو بات ہو وہ خوبصورت ہوتی ہے ۔ انہوں نے مزید کہا کہ عوام عمران خان کے عزائم کو جان چکے ہیں ، پی ٹی آئی والے بتائیں کس کا ایجنڈا لے کر چل رہے ہیں؟۔ اقتصادی راہداری کو ناکام بنانے کی سازشیں کی جارہی ہیں ، پی ٹی آئی اب اقتصادی راہداری کے خلاف عدالت میں جارہی ہے ،یہ حکومت کا نہیں ملک کا منصوبہ ہے اسے سیاست کی بھینٹ نہیں چڑھانا چاہیے،اقتصادی راہداری کو ناکام بنانے کی کوششیں کرنے والوں کو قوم معاف نہیں کرے گی۔

انہوں نے کہا کہ ایک طرف پاکستان دہشتگردی کیخلاف جنگ لڑ رہا ہے ،دہشتگردی کے خلاف جنگ سے بڑا مسئلہ کوئی نہیں ۔بھارت لائن آف کنٹرول پر جارحیت کر نے کیساتھ مقبوضہ کشمیر میں بھی دہشتگردی کر رہاہے ۔ پاکستان نے کشمیر کے مسئلے کو دنیا بھر میں بھرپو رطریقے سے اجاگر کیا ہے ۔ میں نے ترکی ، جنیوا اور برٹش پارلیمنٹ میں اس پر بات کی ہے ۔ بھارت کے ساتھ تناؤ صرف حکومت کے لئے نہیں پوری قوم کے لئے اہم ہے ۔انہوں نے ماحولیاتی آلودگی اور اسموگ کے حوالے سے گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ پارلیمنٹ نے اس معاملے میں اپنا کردار ادا کیا ہے ،پاکستان کی پارلیمنٹ دنیا کی واحد پارلیمنٹ ہے جو ماحول دوست ہے ، اسے سولرپینل پر منتقل کیا گیا ہے جس سے ماحولیاتی آلودگی میں کمی ہوئی ہے۔ ماحولیات کا معاملہ اب صوبوں کے سپرد ہو گیا ہے اور صوبوں کو اس کے لئے اقدامات کرنے چاہئیں۔ انہوں نے کہا کہ کہا جارہا ہے کہ بھارت میں لگے کوئلے کے پلانٹ سے اسموگ فضاء میں شامل ہو رہی ہے ۔پاکستان میں دو مقامات پر کوئلے سے بجلی پیدا کرنے کے منصوبے لگائے جارہے ہیں لیکن ان میں ماحولیاتی آلودگی روکنے کے لئے جدید نظام اپنایا گیا ہے تاہم حکومت نے کوئلے سے بجلی پیدا کرنے کے مزید منصوبے نہ لگانے کا فیصلہ کیا ہے او رایل این جی اور ہائیڈل پیداوار پر توجہ بڑھائی جائے گی ۔ انہوں نے آرمی چیف کی مدت ملازمت میں توسیع کے حوالے سے سوال کے جواب میں کہاکہ ابھی مدت ملازمت پوری ہونے میں کچھ دن باقی ہیں ، توسیع یا نئے آرمی چیف کی تعیناتی وقت پر ہی ہو گی ۔ پانامہ لیکس کے حوالے سوال کے جواب میں اسپیکر قومی اسمبلی نے کہا کہ یہ معاملہ اب سپریم کورٹ میں زیر سماعت ہے اسے زیر بحث لا کر اس پر تبصرہ نہیں کیا جا نا چاہیے ۔ اس معاملے کو اب سپریم کورٹ میں ہی آگے بڑھنا چاہیے ۔

موضوعات:



کالم



طفیلی پودے‘ یتیم کیڑے


وہ 965ء میں پیدا ہوا‘ بصرہ علم اور ادب کا گہوارہ…

پاور آف ٹنگ

نیو یارک کی 33 ویں سٹریٹ پر چلتے چلتے مجھے ایک…

فری کوچنگ سنٹر

وہ مجھے باہر تک چھوڑنے آیا اور رخصت کرنے سے پہلے…

ہندوستان کا ایک پھیرا لگوا دیں

شاہ جہاں چوتھا مغل بادشاہ تھا‘ ہندوستان کی تاریخ…

شام میں کیا ہو رہا ہے؟

شام میں بشار الاسد کی حکومت کیوں ختم ہوئی؟ اس…

چھوٹی چھوٹی باتیں

اسلام آباد کے سیکٹر ایف ٹین میں فلیٹس کا ایک ٹاور…

26نومبر کی رات کیا ہوا؟

جنڈولہ ضلع ٹانک کی تحصیل ہے‘ 2007ء میں طالبان نے…

بے چارہ گنڈا پور

علی امین گنڈا پور کے ساتھ وہی سلوک ہو رہا ہے جو…

پیلا رنگ

ہم کمرے میں بیس لوگ تھے اور ہم سب حالات کا رونا…

ایک ہی بار

میں اسلام آباد میں ڈی چوک سے تین کلومیٹر کے فاصلے…

شیطان کے ایجنٹ

’’شادی کے 32 سال بعد ہم میاں بیوی کا پہلا جھگڑا…