ہفتہ‬‮ ، 23 ‬‮نومبر‬‮ 2024 

فوج کیخلاف خبر پر انکوائری کمیٹی ،کیا ہونیوالاہے؟چودھری پرویزالٰہی نے بھی پیش گوئی کردی

datetime 6  ‬‮نومبر‬‮  2016
ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

لاہور(این این آئی )پاکستان مسلم لیگ کے سینئرمرکزی رہنما و سابق نائب وزیراعظم چودھری پرویزالٰہی نے کہا ہے کہ فوج کیخلاف خبر پر حکومت انکوائری نہیں رفع دفع کمیٹی بنا رہی ہے۔ طارق بشیر چیمہ ایم این اے کے ہمراہ یہاں اپنی رہائش گاہ پر پریس کانفرنس سے خطاب کرتے ہوئے انہوں نے اسے قوم اور فوج سے بہت بڑا مذاق قرار دیتے ہوئے کہا کہ وزیراعظم ہاؤس میں ان کی زیرصدارت اجلاس کے سکیورٹی بریچ پر ریٹائرڈ جج کی سربراہی میں ان کی بنائی ہوئی کمیٹی آزادانہ انکوائری کس طرح کرے گی جبکہ ماڈل ٹاؤن لاہور میں قتل عام پر لاہور ہائیکورٹ کے حاضر سروس جج کی انکوائری رپورٹ کا حشر پوری قوم دیکھ چکی ہے۔
انہوں نے مزید کہا کہ مجوزہ کمیٹی اس انتہائی اہم اور حساس ایشو کو دفن کرنے کی کوشش ہے اور اس کے ایک انتہائی اہم کردار اور گواہ کو حکومت پہلے ہی بیرون ملک روانہ کر چکی ہے جبکہ یہ کمیٹی وزیراعظم ہی کو اپنی رپورٹ پیش کرے گی اور وہی مزید کوئی کارروائی کرنے کے مجاز ہوں گے، حکومت کے اس اقدام سے اس کے یہ عزائم کھل کر سامنے آ گئے ہیں کہ وہ کسی قیمت پر بھی سکیورٹی بریچ کی صاف شفاف انکوائری کرانے پر تیار نہیں اور آہستہ آہستہ اسے ختم کرنے کی کوشش میں ہے۔ انہوں نے کہا کہ وزیراعظم اپنی ذمہ داریوں کا احساس کیوں نہیں کرتے، قومی اداروں سے مذاق بند کیا جائے اگر پرویزرشید بے قصور ہیں تو انہیں ہٹایا کیوں گیا۔ ایک سوال کے جواب میں انہوں نے کہا کہ نیشنل سکیورٹی بریچ پوری قوم کیلئے نہایت تشویشناک ہے اس میں ملوث تمام لوگوں کو بے نقاب کر کے سزا دی جائے۔

موضوعات:



کالم



ہم سموگ سے کیسے بچ سکتے ہیں (حصہ دوم)


آب اب تیسری مثال بھی ملاحظہ کیجیے‘ چین نے 1980ء…

ہم سموگ سے کیسے بچ سکتے ہیں؟

سوئٹزر لینڈ دنیا کے سات صاف ستھرے ملکوں میں شمار…

بس وکٹ نہیں چھوڑنی

ویسٹ انڈیز کے سر گارفیلڈ سوبرز کرکٹ کی چار سو…

23 سال

قائداعظم محمد علی جناح 1930ء میں ہندوستانی مسلمانوں…

پاکستان کب ٹھیک ہو گا؟

’’پاکستان کب ٹھیک ہوگا‘‘ اس کے چہرے پر تشویش…

ٹھیک ہو جائے گا

اسلام آباد کے بلیو ایریا میں درجنوں اونچی عمارتیں…

دوبئی کا دوسرا پیغام

جولائی 2024ء میں بنگلہ دیش میں طالب علموں کی تحریک…

دوبئی کاپاکستان کے نام پیغام

شیخ محمد بن راشد المختوم نے جب دوبئی ڈویلپ کرنا…

آرٹ آف لیونگ

’’ہمارے دادا ہمیں سیب کے باغ میں لے جاتے تھے‘…

عمران خان ہماری جان

’’آپ ہمارے خان کے خلاف کیوں ہیں؟‘‘ وہ مسکرا…

عزت کو ترستا ہوا معاشرہ

اسلام آباد میں کرسٹیز کیفے کے نام سے ڈونٹس شاپ…