اسلام آباد (این این آئی)محکمہ موسمیات نے کہا ہے کہ رواں ماہ نومبر اور دسمبر میں معمول سے کم بارش ہوگی ۔محکمہ موسمیات کی جاری رپورٹ کے مطابق آئندہ 24گھنٹوں کے دوران ملک کے بیشتر علاقوں میں موسم خشک رہیگاتاہم گلگت بلتستان میں بعض مقامات پر گرج چمک کیساتھ بارش اور بلند و بالا پہاڑوں پر برفباری کا امکان ہے۔صبح اور شام کے اوقات میں فیصل آباد، ساہیوال، گوجرانوالہ، سرگودھا، لاہور، ملتان، بہاولپور اور سکھر ڈویژن میں گرد آلود دھند پڑنے کا امکان ہے۔آئندہ 48گھنٹوں کے دورانملک کے بیشتر علاقوں میں موسم خشک رہیگا۔پنجاب کے میدانی علاقوں میں گرد آلود دھند کا سلسلہ جاری رہنے کا امکان ہے۔گزشتہ 24 گھنٹوں کے دوران ملک کے بیشتر علاقوں میں موسم خشک رہا۔ تاہم مالاکنڈ ڈویژن میں بارش ہوئی۔ سب سے زیادہ بارش مالم جبہ، کالام میں 01ملی میٹر ریکارڈ کی گئی ٗفیصل آباد، سرگودھا اور لاہور ڈویژن کے علاقوں میں سموگ/دھند پڑی۔