اسلام آباد آباد (مانیٹرنگ ڈیسک)پاکستان کی سیاست ہو تو ممکن ہی نہیں کہ شیخ رشید کا ذکر نہ ہو ۔ اپنی سیاسی پیشن گوئیوں کے حوالے سے مشہور شیخ رشید کو ایک پکا سیاسی لیڈر سمجھاجا تا ہے ۔ سگار سلگائے ،ٹانگ پر ٹانگ دھرے لال حویلی کے مکین کا ایک مخصوص انداز دنیا بھر میں مشہور ہے ۔
شیخ رشید ہر حوالے سے بڑے منفرد ہیں ۔ شادی نہیں کی اس لئے عوام سے ہی اپنا دکھ درد شیئر کر لیتے ہیں ۔ عوام کے ساتھ ہی اپنی خوشیاں منا لیتے ہیں ۔ ایسا ہی آج بھی ہو اجب انہوں نے اپنی سالگرہ کی 65ویں تقریب بہت سارے بچوں کے ساتھ منائی ۔ تلاوت قرآن پاک سے تقریب کا آغاز ہو ا اور بارگاہ رسالت مآب میں ہدیہ نعت پیش کی گئی اور پھر شروع ہوئی ایک بڑے سیاسی بچے کی بچہ پارٹی ۔ بچوں کے تواضع کے لئے کئی قسم کے کیک اور بہت سی دوسری اشیا موجود تھیں جن کے ساتھ خوب انصاف کیا گیا ۔ شیخ رشید کا کہنا تھا کہ آج کا سارا دن میں بچوں کے ہمراہ گزاروں گا۔