بدھ‬‮ ، 08 جولائی‬‮ 2026 

تحریک انصاف کے اہم رہنمامسلم لیگ (ن) میں شامل 

datetime 5  ‬‮نومبر‬‮  2016 |

سانگلہ ہل (آئی این پی) وفاقی وزیر برائے امور کشمیر وگکگت بلتستان چو ھدری محمد برجیس طاہر نے کہا ہے کہ پاکستان تحریک انصاف ( پی ٹی آئی) رہنما?ں کی مسلم لیگ ( ن ) میں شمولیت محمد نواز شریف کی پالیسیوں اور وڑن پر بھر پور اعتماد کا اظہار ہے۔ وہ ہفتہ کو ضلع ننکانہ کی تحصیل سانگلہ ہل کے نواحی علاقہ علی آباد میں تحریک انصاف پنجاب کے صوبائی نائب صدر علی طارق چیمہ اور ان کے ساتھیوں کی مسلم لیگ ( ن) میں شمولیت کے موقع پر منعقدہ تقریب سے خطاب کرتے ہوئے کہی۔ انہوں نے کہا کہ یہ مسلم لیگ ( ن) کا اعزاز ہے کہ اسے محمد نواز شریف کی صورت میں ایک سنجیدہ ، تحمل مزاج اور ملک سے مخلص قیادت دستیاب ہے جن کی رہنمائی میں پاکستان تیزی سے ترقی کررہا ہے انہوں نے کہا کہ آ ج پاکستان میں ہونے والی معاشی ترقی کا اعتراف عالمی برادری بھی کر رہی ہے اور اسحاق ڈار کو جنوبی ایشیاء کا بہترین وزیر خزانہ قرار دیا گیا ہے انہوں نے کہا کہ توانائی بحران پر قابو اور ملک میں امن و سلامتی کا قیام محمد نواز شریف کی مخلصانہ کوششوں کا نتیجہ ہے جس کو عوام میں بڑی پزیرائی مل رہی ہے۔ وفاقی وزیر نے کہا کہ ایک جانب محمد نوازشریف ملک کی ترقی وخوشحالی کی خاطر نئے ترقیاتی منصوبوں کی بنیاد رکھ رہے ہیں تو دوسری جانب عمران خان ملک میں احتجاج اور دھرنے کی سیاست کو اپنا طرہ امتیاز بنائے بیٹھے ہیں جس سے آج تحریک انصاف کے کارکنان بھی سخت پریشانی کے عالم میں ہیں ، آج تحریک انصاف کے اکثر کارکنان اس تذبذب کا شکار ہیں کہ جس تبدیلی کی خاطر انہوں نے عمران خان کا ساتھ دیاتھا اس کا صوبہ خیبر پختونخوا ہ میں نام ونشان بھی نظر نہیں آ رہا اور اس کے برعکس محمد نواز شریف اور شہباز شریف کی قیاد ت میں پاکستان اور پنجاب میں حقیقی خوش گوار تبد یلیاں رونما ہو رہی ہیں۔ انہوں نے کہا کہ یہی وجہ ہے کہ آج تحریک انصاف کے کارکنان اور اہم رہنما محمد نواز شریف کے وڑن اور مخلص قیادت سے متاثر ہو کر ان کی سیاسی جماعت میں شامل ہورہے ہیں انہوں نے کہا کہ وہ سیاسی کارکنان اور سیاسی رہنما جو ملک کی ترقی وخوشحالی سے مخلص ہیں ان کو چاہیئے کہ وہ محمد نواز شریف کے قافلے کے جانباز سپاہی بنیں اور ملک کی ترقی و خوشحالی کے لئے اپنی خدمات سرانجام دیں۔چوھدری محمد بر جیس طاہر نے کہا کہ متحرک میڈیا اور تعلیم کی بدولت آج پاکستان کے عوام سیاسی اعتبار سے نہایت با شعور ہو چکے ہیں اور انہوں نے ترقی وخوشحالی کا ساتھ دینے کا فیصلہ کر لیا ہے. انہوں نے کہا کہ عمران خان کے حالیہ دھرنے کا کریڈٹ صرف اور صرف عوام کو جاتا ہے کہ جنہوں نے عمران خان کے اسلام آباد کو لاک ڈا?ن کرنے اور 10 لاکھ افراد کو لا کر ا سلام آباد کو منجمند کرنے کی کال کو مسترد کر دیا۔ انہوں نے کہا کہ ان کی جماعت اور قیادت سپریم کورٹ سے بھی اسی طرح سرخرو ہو گی جس طرح وہ جوڈیشل کیشن سے ہوئی تھی۔ انہوں نے عمران خان کو خبردار کرتے ہوئے کہا کہ وہ انتشار کی سیاست ترک کر کے صرف اور سرف جمہوری طرز عمل انداز میں اپنا نقطہ نظر بیان کرے اور صوبہ خیبر پختونخوا کی ترقی پر دھیان دے ورنہ عوام ان سے 2013 ء4 کے الیکشن سے بھی زیادہ برا سلوک کریں گے۔



کالم



ووزی ناں (Vozinha)


وہ بچپن سے فٹ بال کھیل رہا تھا‘ والد کا انتقال…

چین جائیں

چین ڈیڑھ ارب لوگوں کا ملک ہے‘ دنیا کی ایک چوتھائی…

چین کا نظام

ڈاکٹر عثمان سعید نے مجھے چین کے کلچر کے بارے میں…

گلاس برج سے

ہماری آخری منزل گلاس برج تھا‘ ہم نے یہ 20 جون کو…

دنیا کا سب سے بڑا غار

چانگ چاچے کے مضافات میں ایک اور حیران کن سیاحتی…

اواتار مائونٹین

اواتار فلم 2009 ء میں آئی‘ پوری دنیا میں دیکھی…

فورنگ میں ایک رات

ہماری لینڈ لیڈی کے والدین غریب تھے‘ وہ ٹائون…

محمد بوٹا انجم

محمد بوٹا میاں چنوں کے گائوں چک 15 میں پیدا ہوا‘…

فلم میں بھی ہارنے سے انکار

یہ تبلیسی شہر تھا‘ اکتوبر کی 8 تاریخ تھی اور سن…

Pale Blue Dot

کارل ایڈورڈ سیگن (Carl Edward Sagan) خلانورد اور پلانٹری…

نصیب کی مکھی

ٹومی فلیٹ ووڈ (Tommy Fleetwood) دنیا کا مشہور گالفر ہے‘…