پیر‬‮ ، 17 جون‬‮ 2024 

کیا جنرل راحیل شریف توسیع کی پیشکش قبول کرلیں گے؟ میں جانتاہوں!اہم وفاقی وزیر نے دعویٰ کردیا

datetime 5  ‬‮نومبر‬‮  2016
ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

اسلام آباد (مانیٹرنگ ڈیسک ) وفاقی وزیر سیفران اور سابق جنرل غلام قادر بلوچ نے کہا ہے کہ جنرل راحیل شریف اپنی مدت ملازمت میں توسیع نہیں لیں گے۔ انہوں نے دعویٰ کیا ہے آرمی چیف اپنی مدت ملازمت میں توسیع نہیں لیں گے ریٹائر منٹ کے بعد گھر چلے جائیں گے۔ سابق جنرل نے اپنے ایک انٹریو میں بتایا کہ میں انہیں بخوبی جانتا ہوں اس لئے وثوق سے یہ بات کہہ رہا ہوں۔ انہوں نے کہا کہ دوران ملازمت جنرل پرویز مشرف اور جنرل راحیل شریف کراچی اور کوئٹہ میں میرے ساتھ رہے ہیں میں ان دونوں کو بخوبی جانتا ہوں اور اسی بنیاد پر کہتا ہوں کہ جنرل راحیل شریف مدت ملازمت میں توسیع نہیں لیں گے۔ انہوں نے کہا کہ جنرل راحیل شریف ایک بہت پروفیشنل آدمی ہیں اور اچھے فوجی ہیں۔ وہ نہ تو توسیع کے حق میں ہیں اور نہ ہی توسیع لیں گے۔ غلام قادر بلوچ نے کہا کہ میں نے حکومت کو مشورہ دیا ہے کہ سنیارٹی کی بنیاد پر اگلے آرمی چیف کا انتخاب کیا جائے اور حکومت اور فوج کے مابین کسی بھی قسم کا تناؤ پیدا نہ ہونے دیا جائے۔

موضوعات:



کالم



صدقہ‘ عاجزی اور رحم


عطاء اللہ شاہ بخاریؒ برصغیر پاک و ہند کے نامور…

شرطوں کی نذر ہوتے بچے

شاہ محمد کی عمر صرف گیارہ سال تھی‘ وہ کراچی کے…

یونیورسٹیوں کی کیا ضرروت ہے؟

پورڈو (Purdue) امریکی ریاست انڈیانا کا چھوٹا سا قصبہ…

کھوپڑیوں کے مینار

1750ء تک فرانس میں صنعت کاروں‘ تاجروں اور بیوپاریوں…

سنگ دِل محبوب

بابر اعوان ملک کے نام ور وکیل‘ سیاست دان اور…

ہم بھی

پہلے دن بجلی بند ہو گئی‘ نیشنل گرڈ ٹرپ کر گیا…

صرف ایک زبان سے

میرے پاس چند دن قبل جرمنی سے ایک صاحب تشریف لائے‘…

آل مجاہد کالونی

یہ آج سے چھ سال پرانی بات ہے‘ میرے ایک دوست کسی…

ٹینگ ٹانگ

مجھے چند دن قبل کسی دوست نے لاہور کے ایک پاگل…

ایک نئی طرز کا فراڈ

عرفان صاحب میرے پرانے دوست ہیں‘ یہ کراچی میں…

فرح گوگی بھی لے لیں

میں آپ کو ایک مثال دیتا ہوں‘ فرض کریں آپ ایک بڑے…