کراچی(مانیٹرنگ ڈیسک)جوڈیشل مجسٹریٹ جنوبی نے سعودی سفارت خانے کے مبینہ جعلی ملازم کو 5 روزہ جسمانی ریمانڈ پر ایف آئی اے کے حوالے کردیاہے۔جمعہ کوملزم رشید اشفاق کو جوڈیشل مجسٹریٹ جنوبی کی عدالت میں پیش کیا گیا۔ایف آئی اے کے مطابق ملزم رشید اشفاق شہریوں کو سعودی عرب بھجوانے کا جھانسہ دیکر عوام سے کروڑوں روپے وصول کر چکا ہے۔ملزم کو گزشتہ روز ایف آئی اے کے انسانی اسمگلنگ سرکل نے گرفتار کیا تھا اور وہ ایک اور کیس میں 6 ماہ قبل سندھ ہائی کورٹ سے ضمانت پر رہا ہوا تھا۔ عدالت نے ملزم کو 5 روزہ جسمانی ریمانڈ پر ایف آئی اے کے حوالے کردیا ۔