اتوار‬‮ ، 20 جولائی‬‮ 2025 

مریم نواز اب کہاں ہیں؟ شیخ رشید نے حیرت انگیز دعویٰ کردیا

datetime 5  ‬‮نومبر‬‮  2016
ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

اسلام آباد(نیوزڈیسک)مریم نواز اب کہاں ہیں؟ شیخ رشید نے حیرت انگیز دعویٰ کردیا، تفصیلات کے مطابق عوامی مسلم لیگ کے سربراہ شیخ رشید احمد نے دعویٰ کیا ہے کہ شائد مریم نواز پاکستان چھوڑ چکی ہیں ، انہوں نے کہا کہ کیپٹن صفدر کے بیان میں یقیناً کوئی حکمت عملی ہوگی ، نجی ٹی وی سے گفتگو کرتے ہوئے شیخ رشید نے کہا کہ میرے خیال میں مریم نواز اب پاکستان میں نہیں ہیں۔واضح رہے کہ وزیراعظم محمد نواز شریف کے داماد کیپٹن (ر) صفدر نے کہا ہے کہ میری اہلیہ باقاعدگی سے ٹیکس ادا کرتی ہے ٗ ہماری کوئی بھی آف شور کمپنی نہیں۔جمعہ کو وزیراعظم نواز شریف کے داماد کیپٹن ریٹائرڈ صفدر نے پاناما لیکس کے حوالے سے سپریم کورٹ میں جواب جمع کرادیا کیپٹن (ر) صفدر نے اپنے تحریری بیان میں مؤقف اختیار کیا کہ میری اہلیہ مریم نواز کی کوئی آف شور کمپنی نہیں، میں اور میری اہلیہ باقاعدگی سے ٹیکس بھی ادا کرتے ہیں ہماری جانب سے جمع کرائے گئے گوشواروں میں تمام اثاثے اور ٹیکس ریٹرن ظاہر کئے گئے ہیں، عمران خان نے جن اثاثوں کا الزام لگایا میری اہلیہ کبھی ان کی مالک تھی ہی نہیں۔وزیر اعظم کے داماد نے اپنے جواب میں کہا کہ عمران خان نے اسپیکر قومی اسمبلی کو بھی میرے خلاف کوئی ریفرنس نہیں بھیجا اور میری نااہلی کیلئے متعلقہ فورم کے بجائے سپریم کورٹ سے رجوع کیا گیا جو آرٹیکل 225 کی خلاف ورزی ہے ٗ آرٹیکل 62 اور 63 کا اطلاق بھی انتخابات سے پہلے ہوتا ہے میری اہلیت پر لگائے تمام الزامات بے بنیاد ٗجھوٹے اور غلط ہیں لہذا عمران خان کی درخواستوں کو بے بنیاد قرار دے کر درخواست کو خارج کیا جائے۔

آج کی سب سے زیادہ پڑھی جانے والی خبریں


کالم



نیند کا ثواب


’’میرا خیال ہے آپ زیادہ بھوکے ہیں‘‘ اس نے مسکراتے…

حقیقتیں(دوسرا حصہ)

کامیابی آپ کو نہ ماننے والے لوگ آپ کی کامیابی…

کاش کوئی بتا دے

مارس چاکلیٹ بنانے والی دنیا کی سب سے بڑی کمپنی…

کان پکڑ لیں

ڈاکٹر عبدالقدیر سے میری آخری ملاقات فلائیٹ میں…

ساڑھے چار سیکنڈ

نیاز احمد کی عمر صرف 36 برس تھی‘ اردو کے استاد…

وائے می ناٹ(پارٹ ٹو)

دنیا میں اوسط عمر میں اضافہ ہو چکا ہے‘ ہمیں اب…

وائے می ناٹ

میرا پہلا تاثر حیرت تھی بلکہ رکیے میں صدمے میں…

حکمت کی واپسی

بیسویں صدی تک گھوڑے قوموں‘ معاشروں اور قبیلوں…

سٹوری آف لائف

یہ پیٹر کی کہانی ہے‘ مشرقی یورپ کے پیٹر کی کہانی۔…

ٹیسٹنگ گرائونڈ

چنگیز خان اس تکنیک کا موجد تھا‘ وہ اسے سلامی…

کرپٹوکرنسی

وہ امیر آدمی تھا بلکہ بہت ہی امیر آدمی تھا‘ اللہ…